ہندو مسلم ایکتا ہوئی مضبوط ، سڑکوں پر بھاجپا سرکار کے خلاف لڑائی :محمد آفاق 


لکھنو ¿24دسمبر(پریس ریلیز)این آر سی اور کیب کے سلسلے میں بھارت کی عوام پورے ملک میں سڑکوں پر احتجاج کرتے ہوئے اتر آئی ہے ۔ اس احتجاجی دھرنا اور مخالفت میں پولیس کے ذریعہ تشدد اور ہندوستانی عوام کے موت کا ذمہ دار ہمارا وزےر داخلہ امت شاہ ہے ۔ جس نے پارلیمنٹ کے اندر ایسا بل پیش کیا جس بل کی مخالفت میں ہندو مسلم کو ایک ساتھ سڑکوں پر آنا پڑا۔ سماجی کارکن تنظیم کے کنوینر محمد آفاق نے کہاکہ ہمارے ملک میں ایسی طاقتےں پنپ رہی ہیں جو ہمیشہ ہندو مسلم میں نفرت پھیلا کر فساد کرنے کی کوشش کرہی ہیں ۔ جس کا نتیجہ ہندوسانی مسلمان کو جھیلنا پڑا۔بابری مسجد کو شہیدکیا گےا ، کشمےر کو کشمےری پنڈتوں کے نام پر برباد کر دیا ، 2002میں گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گےا ، ہجومی تشدد میں مسلم سماج کے لوگوں کو مارا گےا ، زبردستی بھارت کو ماتا کہلانے کی کوشش کی گئی ۔ جبکہ ہندوستان ایک ملک ہے ، گائے کے نام پر مارا گےااور مسلم سماج کے افسران کو چھینا گےا۔ امن کا فرشتہ ڈاکٹر ذاکر نائےک کو دہشت گرد ثابت کیا گےا کیونکہ ڈاکٹر نائےک کے ذریعہ مذہب کے نام پر دھندہ کرنے والوں دکانیں بند ہورہی تھیں۔ اتناظلم ہونے کے بعد بھی مسلم سماج خاموش رہا، یہاں تک بابری مسجد چھن گئی ، پھر بھی مسلمان خاموش رہا، لیکن جب آئےن کے خلاف پارلیمنٹ میں بل پیش کیا گےا تو مسلم سماج ہندوستانی آئےن کی حفاظت کیلئے سڑکوں پر اترنے کو مجبور ہو گےا۔ اس کے بعد ہندو بھی مسلمانوں کے ساتھ سڑکوپر احتجاجی دھرنا کے لئے آگئے ۔ جسے دیکھ کر نفرت پھیلانے والی طاقتیں ہندو مسلم کی ایکتا کو دیکھ کر دنگ رہ گئےں ۔ ان کی سیکڑوں سال کی محنتوں پر پانی پھر گےااور جھارکھنڈ کا الیکشن نتیجہ سامنے ہے ۔ محمد آفاق نے کہاکہ ملک میں بھاجپا سرکار مذہب کی سیاست کرنے والی پارٹی ہے ۔اس نے ملک کی ترقی اور عوام مفاد کے لئے کوئی کام نہیں کیا ۔ رام مندر کے لئے راستہ ہموار کر لیا۔ہندومسلم ایکتا کو دیکھ کر ہندوستان کے ہر شہری کو وقار حاصل ہے ۔ 


جدید تر اس سے پرانی