مدھوبنی:سنگرام میں سی اے اے اور این آرسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ






 


ملک بھر میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ملک کی عوام اس ایکٹ کو واپس لینے کی اپیل سرکار سےکررہی ہے۔احجتاج کے دوران دہلی ،لکھؤ،گورکھپور سمیت کئی شہروں میں تشدد کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔اسی درمیان آج بہار کے مدھوبنی کے سنگران میں بچے، بوڑھے جوان سب گزشتہ دو دنوں سے اپنے ہاتھو میں دستور بچاؤ کے بینر لیکر احتجاج کررہے ہیں۔آج یعنی اکیس دسمبر کو بھی این ایچ ستاون پرضلع پریشد رضاءالدین عرف راجو نے سنگرام کی عوام کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجیوں نے مرکزی و ریاستی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی بھی کئے۔احتجاجیوں نے سی اے اے کو کالا قانون سے تعبیر دیتے ہوئے سرکار کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ اس ایکٹ کے تحت صرف ایک مذہب کو ٹارگیٹ کیا جارہا ہے۔حالانکہ ہندوستان کو انگریزوں سے آزاد کرانے میں مسلمانوں نے برابر کے حصے داری نبھائے ہیں۔لوگوں کا یہ بھی کہنا کہ اس ایکٹ کے تحت ملک کی آئین کو مسمار کی جارہی ہے۔

وہیں اس احتجاج میں ضلع پریشد محمد رضاءالدین اور انظاراحمد سمیت گاؤں کے اہم شخصیات نعرے بلند کرتے ہوئے نظر آئیں۔واضح رہے کہ اس احتجاج میں لرننگ اینڈ ٹیچنگ اکیڈمی کے تمام ٹیچروں نے اہم رول ادا کر کے سنگرام کے لوگوں کے دل میں اپنا ایک اہم مقام بنا لیاہے۔ 

 


 

 




 

Attachments area

 


 



 



جدید تر اس سے پرانی