بارہ بنکی میں ایک بے قابو ٹرک بائیک سوار کو کچلتے ہوئے دوکان میں گھس گیا، جس میں بائک سوار کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔
ریاست اترپردیش کے شہر بارہ بنکی میں کل دیر رات دیوا روڈ پر آنند بھون سکول کے ٹھیک سامنے ایک بے قابو ٹرک بائیک سوار کو کچلتے ہوئے ایک دکان میں گھس گیا، اس حادثہ میں بائیک سوار ہلاک ہوگیا ہے، جبکہ دو دکانیں منہدم ہوگئیں۔
ایسا خیال کیا جارہا کہ حادثہ دیر رات کو ہوا ورنہ ہلاکتیں اور بھی ہوسکتی تھیں، کیوں کہ یہ بھیڑ بھار والا علاقہ ہے۔ اس حادثہ میں ترون پری کے گھر کے باہر کی دو دکانیں منہدم ہو گئی اور مالی نقصان بھی ہوا ہے۔
اس حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
واضح رہے کہ بارہ بنکی میں یہ ٹرک دیوا کی جانب جاتے ہوئے رانگ سائڈ میں ترون پری کی دوکان میں جا گھسا۔
خیال رہےکہ لکھنؤ کے علاقے وزیر گنج نئی بستی کے نثار احمد اپنی بائیک سے لکھنؤ واپس جارہے تھے اسی درمیان وہ ٹرک سے کچل کر ہلاک ہو گئے۔