جامعہ ملیہ زون انٹر یونیورسٹی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گی


جامعہ ملیہ اسلامیہ نارتھ زون انٹر یونیورسٹی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی میزبانی 13 دسمبر سے 18 دسمبر 2019 کو کرے گی۔

وائس چانسلر  جامعہ ملیہ  پروفیسر نجمہ اختر 13 دسمبر کو صبح 9 بجے ٹورنامنٹ کا افتتاح کریں گی۔

پروفیسر اقدار خان، ڈائریکٹر، گیمز ا ینڈ اسپورٹس،  جامعہ ملیہ اسلامیہ  نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں جامعہ سمیت 65 یونیورسٹیاں حصہ لیں گی۔

میچ باسکٹ بال کورٹس میں یونیورسٹی کے ایم کے پٹودی اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے۔

پروفیسر این۔یو۔ خان ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سکریٹری نے بتایا کہ ناک آؤٹ کم لیگ کے میچز 13-18 دسمبر 2019 کو کھیلے جائیں گے اور فائنل بھی 18 دسمبر 2019 کو کھیلا جائے گا۔

میچز صبح 9 بجے سے شروع ہوں گے۔

جدید تر اس سے پرانی