جامعہ نے کلیفٹ لپ مریضوں پر ایم ایچ آر ڈی اسپارک ورکشاپ کا انعقاد کیا


جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فیکلٹی آف ڈنٹسٹری نے 7 دسمبر 2019 کو ''اسٹینڈرڈائزڈ ڈیٹا کلیکشن اینڈ ریکارڈ مینٹیننس ان ٹریننگ'' کے عنوان سے پہلی سپارک - ایم ایچ آر ڈی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

اس میں پلاسٹک سرجن، اورل سرجن، آرتھوڈوسٹسٹ، اسپیچ تھراپسٹ اور ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے شرکت کی۔

اس ورکشاپ کا انعقاد ایم ایچ آرڈ ی پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا جسے ”ایویلویشن آف کلفٹ کیئر آوٹ کمس آف نان سنڈرومک یونیلیٹرل کلیفٹ لپ اینڈ پلیٹ (یو سی ایل پی)پیسنٹ ایٹ فائیو ٹو ٹوویلواینڈ ٹونٹی ایکراس انڈیا: دی کلیفٹ کیئر انڈیا اسٹڈی“ کا نام دیا گیا ہے۔

میڈیکل ایجوکیشن ان ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ، منسٹری آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویفیئر (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) کے پروفیسر (ڈاکٹر) بی سرینواس مہمان خصوصی اور پروفیسر (ڈاکٹر) سریتا کوہلی، ڈین، فیکلٹی آف ڈنٹسٹری جامعہ نے اس کا  افتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر جوناتھن سینڈی اور ڈاکٹر بدری تریوونکاٹاچاری بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر جوناتھن سینڈی، برطانیہ کے برسسٹل، یوکے میں آرتھوڈونٹکس کے پروفیسر نے ہندوستان میں مریضوں کی بڑھتی تعداد اور اس پر قابو پانے کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔

اس پروجیکٹ کے بین الاقوامی تحقیقاتی پرنسپل، مانچسٹر یونیورسٹی کے پروفیسر بدری تریوینکاٹاچاری نے شرکاء کو ڈیٹا اکٹھا کرنے اور ریکارڈ رکھنے کے معیاری طریقوں کی تربیت دی۔

اس ورکشاپ کے ذریعے ملک بھر ہونٹوں پر کام کرنے والے 27 مراکز کا باہمی تعاون رہا اورسبھوں نے ہونٹ کٹے مریضوں کی دیکھ بھال اور مزید تحقیق کے لئے دیگر اعداد و شمار جمع کرنے پر توجہ دینے کی بات کہی۔

پروفیسر بی سرینواس نے کہا کہ قومی سطح پر اس بیماری قابو پانے کے لئے منظم حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس بیماری سے لوگوں کو نجات دلانے میں کامیابی مل سکے۔

پروفیسر سریتا کوہلی نے اس طرح کے کلینیکل آڈٹ کرنے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور کہا یہ معالجین کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے مریضوں کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کا جائزہ لیں اور معیارات میں مسلسل بہتری لائیں۔

پروجیکٹ میں ڈیٹا کے لئے تیار کردہ پورٹل کا افتتاح مہمان خصوصی ڈاکٹر بی سرینواس نے کیا۔

اس پروجیکٹ کے ہندوستانی تفتیش کار ڈاکٹر پنچالی بترا، (ہندوستانی پی آئی)، ڈاکٹر، دیبوراہ سیبل (انڈین شریک پی آء)آرتھوڈونک اور جامعہ اورل سرجری کے پروفیسر اور ڈینٹسٹری ڈاکٹر دیپک نندا وی ایم ایم سی اور صفدرجنگ اسپتال، نئی دہلی کنسلٹنٹ پلاسٹک سرجن ہیں۔

مسز ممتا کیرول، نائب صدر اور ریجنل ڈائریکٹر، ایشیاء پیسیفک نے اپنی تنظیم کے ذریعہ ہندوستان میں کٹے ہونٹ کی دیکھ بھال کے سلسلے میں ہونے والے کام کی تفصیلات فراہم کیں۔ 

ڈاکٹر پونیت بترا، صدر، انڈین سوسائٹی برائے کلیفٹ لپ پیلیٹ اور کرینیو فاسئل نے تفتیش کاروں کی حوصلہ افزائی کی اور اس منصوبے کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے سینئر کنسلٹنٹ،صدر کلینٹ لِپ پیلیٹ اور بائیوسٹاٹسٹین، ڈاکٹر کرشنمورتھی بونانٹھایا  اور کرینیو فاسئل کے صدر اور منتخبہ انڈین سوسائٹی نے اہم معلومات مہیا کیے جو اس منصوبے کو کامیاب بنانے میں ایک طویل سفر طے کریں گے۔

ڈاکٹر پنجالی بترا نے بتایا کہ یوروپ اور امریکہ میں بھی اسی طرح کے منصوبے پر کام ہو رہا ہے اور ان کے نتائج اطمینان بخش ہیں۔

تفتیش کاروں نے مراکز کے ساتھ کامیاب تعاون کی توقع کرائی، ساتھ ہی بتایا کہ پروگرام کے اختتام پر  ایک مونوگراف شائع ہوگا جس میں ہندوستان میں کٹے ہونٹ کی دیکھ بھال کے لئے سفارشات پیش کئے جائیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی