آئی ای ای - یو ایس ای کے فیلو کا جامعہ میں ہائبرڈ قابل تجدید توانائی اسٹینڈ اسٹائل سسٹم پر لیکچر


جامعہ ملیہ اسلامیہ کے الیکٹریکل انجینئرنگ کے شعبہ نے ''ہائبرڈرینیویبل انرجی اسٹینڈیلون سسٹم ''، پر ایک لیکچر کا اہتمام کیا۔
 اس لیکچر کا اہتمام یونیورسٹی کے صد سالہ تقریبات کے حصے کے طور پر کیا گیا تھا۔ 
پروفیسر امبیریش چندر، فیلو آئی ای ای - یو ایس اے اور ایکول ڈی ٹیکنوولوجی سپیریئر (ای ٹی ایس)، مونٹریال، کناڈا کے پروفیسر نے یہ لیکچر دیا۔
ڈاکٹر احتشام الحق، سینئر ممبر اور برانچ کونسلر آئی ای ای - جے ایم آئی، نے اسپیکر کا خیرمقدم کیا اور پروفیسر چندر کو متعارف کرایا۔ ڈاکٹر حق نے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے الیکٹرانک انجینئرنگ کا شعبہ اپنی ایڈوانس پاور الیکٹرانکس ریسرچ لیب میں عمدہ کار کردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
پروفیسر چندر نے اپنے خطاب میں عالمی توانائی کے بحران اور آب و ہوا کی تبدیلی کے منظر نامے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے ہائبرڈ رینیویبل انرجی اسٹینڈلون سسٹم کی ضرورت پر زور دیا جو موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات کو روکنے کے لئے بجلی کے روایتی وسائل سے بہتر ہے۔
پروفیسر چندر نے ایڈوانس پاور الیکٹرانکس ریسرچ لیب میں میں جاری تحقیقی کام کو سراہا اور طلبا کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے معاملات حل کرنے کے لئے جدید حل تلاش کرنے کی ترغیب دی۔
انہوں نے کہا کہ رینیویبل انرجی تکنالوجی آج اس قدر اہمیت کا حامل ہو چکا ہے کہ یہ سیاسی منظر نامے کو بھی تبدیل کرنے کا عنصر بن گیا ہے۔
اس لیکچر کا اہتمام سبجیکٹ ایسوسی ایشن، شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ، جامعہ ملیہ اسلامیہ، آئی ای ای - جے ایم آئی، آئی ای ای ایجوکیشن سوسائٹی۔ دہلی چیپٹر، آئی ای ای ای پی ای ایل ایس / آئی ای ایس اور پی ای ایس / آئی اے ایس دہلی کے مشترکہ تعاون کیا گیا تھا۔
لیکچر میں فیکلٹی ممبران، ریسرچ اسکالرز، ایم ٹیک اور بی ٹیک کے طلباءنے شرکت کی۔


جدید تر اس سے پرانی