شیخ عبدالقادر جیلانی فاونڈیشن کے زیر اہتمام لنگر آدم کا افتتاح
لکھنو ¿۱۱دسمبر۔
اولیائے کرامؒ کی قدر ومنزلت مسلم ہے، اس لیے کہ یہ خداوند قدوس کے دوست ہوتے ہیں۔ ان اولیائے کرام میں ایک بڑا نام قطب ربانی محبوب سبحانی سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کا ہے جو ولایت کے اعلیٰ درجے پر فائز تھے ۔ آپ ؒ دینی، روحانی اور علمی عظمتوں کے حامل ہیں۔آپؒ کی پوری زندگی زہد وتقویٰ، اطاعت الٰہی اور اتباع رسول پر قائم تھی۔ آپؒ نے اپنے اخلاق وکردار سے نفرتوں کا حصار ختم کرکے محبت کے پھول نچھاور کیے، اپنے حسن کلام سے لوگوں کو شیریں کلام بنا دیا اور اس سے بھی آگے اپنے حسن اخلاق سے غیروں کو بھی اپنا بنالیا۔
ان خیالات کا اظہار امام عیدگاہ لکھنو ¿مولانا خالد رشید فرنگی محلی ناظم دارالعلوم فرنگی محل نے شیخ عبدالقادر جیلانیؒفاﺅنڈیشن لکھنو ¿کے زیر اہتمام ایک جلسہ میں کیا۔
مولانا فرنگی محلی نے کہا کہ شیخ عبدالقادر جیلانیؒ اور دیگر صوفیائے عظام کی تعلیمات میں سب سے زیادہ زور توحید کی تعلیم پر دیا جاتا ہے جس انسان کے دل میں خدائے عز وجل کی ذات پر کامل بھروسہ ہوگا وہ دوسروں کی بہ نسبت زیادہ خود اعتمادی کا مالک ہوگا۔ وہ ساری دنیا سے بے خوف ہوگا اور حق وانصاف کے معاملے میں کسی کے دباﺅ میںنہیں آئے گا ۔
انہوں نے کہا کہ بحیثیت ولی کامل آپ سے بہت سی کرامات منسوب ہیں، لیکن آپ کی سب سے بڑی کرامت آپ کا تقویٰ اور آپ کے اقوال زریں ہیں ، جنہیں پڑھ کر اور ان پر عمل کرکے ہم خدائے رحمن کے پسندیدہ بندوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اس لیے کہ آپ کے اقوال اور ہدایات اسلامی تعلیمات کا عکس ہیں۔ حضرت فرماتے ہیں کہ معاشرتی کردار کے لیے ضروری ہے کہ انسان باکردار اور باعمل ہو ۔ اس لیے آپ جائز اور حلال کمائی کو پسند کیا کرتے تھے جو عین اسلامی طریقہ ہے۔
مولانا نے کہاکہ حضرت جیلانی ولی اعظم اور محبوب سبحانی ہیں۔ ان کو شایان شان خراج عقیدت اسی طرح پیش کیا جاسکتا ہے کہ ہم سب ان کے بتائے ہوئے طریقے پر چلیں اور ان کی تعلیمات وہدایات کی پابندی کریں۔
اس موقع پر مولانا فرنگی محلی نے شیخ عبدالقادر جیلانی فاﺅنڈیشن کے زیر نگرانی لنگر آدم کی دوسری شاخ واقع رام نگر، بالا گنج نزد آزاد نگر چوراہا لکھنو ¿ کا افتتاح کیا۔ انہوںنے کہا کہ مذہب وملت کی تفریق کے بغیرضرورت مند افراد ہر روز اس لنگر میں دوپہر ساڑھے بارہ بجے سے ڈھائی بجے دن تک کھانا کھاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوش نصیب ہیں وہ افراد جو خالق کائنات کی رضا کے لیے اس کی ضرورت مندمخلوق کو کھانا کھلاتے ہیں، کپڑے مہیا کراتے ہیں اور ان کی دیگر ضرورتوں کو پورا کرتے ہیں۔ جلسے میں مہمانوں کا استقبال حاجی خالد جیلانی صدر شیخ عبدالقادر جیلانی فاﺅنڈیشن نے کیا اور کلمات تشکر حاجی ماجد جیلانی نے ادا کیے۔
اس موقع پر حاجی اعجاز علی،ڈاکٹر عبدالاحد،محمد ایوب صدیقی، پیر زادہ شیخ راشد علی مینائی، حاجی مشرف حسین، مولانا محمد مشتاق، مولانا محمد سفیان، غفران نسیم، حاجی طالب علی خاں، محمد سلیم، شیخ معظم امیر اور ساجد جیلانی خاص طور پر شریک ہوئے۔