لکھنو ¿۔آج انڈین نیشنل لیگ وراشٹریہ بھاگیداری آندولن کے دفتر سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے قومی نائب صدر حاجی فہیم صدیقی ، پی سی کریل ، ڈی کے ےادو ، محمد آفاق نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ جھارکھنڈ کے نتائج دیکھنے کے بعد یہ صاف ہو گےا کہ بی جے پی کا شہرےت ترمیمی بل کا فارمولہ فیل ہوگےا ۔ جھارکھنڈ کے عوام نے بہت ہی سمجھداری سے کام لیتے ہوئے اتحاد ی پارٹی کو بھاری ووٹوں سے کامیاب بناکر بی جے پی کو باہر کا راستہ دکھا دیا ، اور یہ بتا دیا کہ اس ملک میں مذہب اور ذات پات کی سےاست کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔ یہاں کے باشندے ہمیشہ سے مل جل کر رہتے آئے ہیں ، اس لئے ان کے درمیان پھوٹ ڈالنے والوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔کانگریس کے لئے یہ ایک اشارہ ہے کہ مستقبل میں آنے والے الیکشن میں علاقائی چھوٹی چھوٹی پارٹےوں کو ساتھ لے کر شدت پسندوں کو باہر کا راستہ دکھائیں ۔