اردو اسکولوں میں منایا گیایومِ جمہوریہ ،طلباء نے پیش کیے دلچشپ و رنگارنگ پروگرام


 


اورنگ آباد 

  کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی میںاس ملک کے اساتذہ کا بڑا اہم کردار ہوتاہے ۔وہ ملک بڑی تیزی سے ترقی کرتا ہے جہاں اساتذہ کو بڑی عزت واحترام سے دیکھا جاتاہے اور انہیں تمام شہریوں سے زیادہ عزت دی جاتی ہے۔ اسی لیے ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم ان معماران قوم کا احترام کریں اور انہیں تمام شہریوں پر فوقیت دیں ۔ ان خیالات کا اظہار ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزاعبدالقیوم ندوی نے اورنگ آباد مہانگر پالیکا کے زیر انصرام جاری مہاتما جیوتی با پھولے پرائمری وہائی اسکول نارے گاؤں میںیوم ِ جمہوریہ کے موقع پر جمع طلباء و سرپرستوں اور سماجی کارکنان کے سامنے کیا۔صبح ۸ بجے مقامی کارپوریٹر سریکھا تائی بالاصاحب سانپ کے ہاتھو ں پرچم کشائی عمل میں آئی اس وقت اسکول کے تمام اساتذہ کرام موجود تھے۔تقریب پرچم کشائی کے بعد طلباء نے رنگا رنگ و دلچشپ کھیلوں کا مظاہرہ کیااور اپنی صلاحیتوںسے موجود ہ تمام شہریان کو متاثر کیا۔واضح رہے کہ یہ اسکول اورنگ آباد مہانگر پالیکا کے تمام اسکولوںمیں سب سے زیادہ کامیاب ومشہور اسکول ہے ،جہاں داخلہ کے لیے سرپرستوں کو نمبر لگانا پڑتاہے۔ پروگرام میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے سماجی وسیاسی قائد بالاصاحب سانپ موجود تھے ،انہوںنے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلباء کے کھیل کود اور دیگر پروگراموںکو دیکھ کرمجھے بڑی مسرت ہوئی میں فخر کے ساتھ کہہ سکتاہوں کہ ہمارے اس اسکول کوآکرد یکھیئے کہ کس طرح یہاں کے طلباء و اساتذہ محنت کرتے ہیں۔ اسکول کے ذمہ داران نے مرزاعبدالقیوم ندوی کوسرپرستوں اور خصوصاََ دسویں جماعت کے طلباء سے خطاب کے لیے بلایا تھا جہاں انہوں نے سرپرستوں کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ آپ کو فخر ہونا چاہئیے کہ آپ کے بچے کارپوریشن کے اس اسکول میں پڑھتے ہیں جہاں کے اساتذہ اپنے طلباء کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں ،یہ انہی کے محنتوں کا نتیجہ ہے کہ پورے علاقہ میں یہ اسکول نمبر ایک پر ہے۔ دسویں کے طلباء کومخاطب کرتے ہوئے ندوی نے کہاکہ گزشتہ کئی سالوں سے آپ کے اسکول دسویں کے ریکارڈ و نتائج کارپوریشن کے تمام اسکولوں میں سرفہرست ہے آپ کو اس مقام باقی رکھنا ہے اور خوب محنت کرنا ہے ۔اس اسکول کو پورے ملک کے لیے ایک آئیڈیل اسکول بنانا ہے اور یہ ممکن ہوگا آپ کی محنت و لگن سے،انہوںنے یہ بھی کہا اگر آ پ نے اپنے اساتذہ کا احترام کرتے ہوئے ان کے مشوروں پر عمل کیا اور پڑھنے پر توجہ دی تو کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔ اسٹیج پر اسکول کمیٹی کے تمام ذمہ داران ،رابن ہڈگروپ کے عہدیدران موجود تھے ۔پروگرام کوکامیاب بنانے میں اردو میڈیم کے صدرمدرس عبدالرحیم سرمراٹھی میڈیم کے صدر مدرس آنکوش راؤ لاڈکے اور ساتھی اساتذہ نے محنت کی نظامت کے فرائض فیروزخان پٹھان نے انجام دیئے اور صدر مدرس عبدالرحیم کے شکریہ پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔

 



جدید تر اس سے پرانی