اب دہلی ہی نہیں پورا ملک بناشاہین باغ

اب دہلی ہی نہیں پورا ملک بناشاہین باغہندوستان زندہ باد    ہمارا آئین زندہ باد    ملک کی ہندومسلم ایکتا زندہ باد   ہمارے پیارے ملک کی پیاری پیاری مجاہد خواتین زندہ باد زندہ باد 
اسے کہتے ہیں اگر خواتین کے اندر تعلیم ہو تو کئی نسلیں تعلیم یافتہ ہوتی ہیں۔کیونکہ گھر کاماحول انہیں سے بنتا اوربگڑ تاہے۔ ہمارے گھروں کی عورتوں اور مردوں کو آج کی ان خواتین سے سبق لینے کی ضرورت ہے۔ جو سخت سردی،بارش کی پرواہ کئے بغیر کھلے آسمان کے نیچے ملک کے آئین کے لئے ہمارے اور آپ کے لئے ۔ ہماری آنے والی نسلوں کو اس ظالمانہ غلامی سے آزاد کرانے کے لئے ڈٹی ہوئی ہیں اور ہم نرم نرم گرم گردوں میں کتنے آرام سے ٹی وی دیکھ رہے ہیں۔ہنس رہے ہیں،مزہ لے رہے ہیں۔پیٹ بھر کر کھانا کھا رہے ہیں۔شرم نہیں آتی ہے وہاں تک نہیں پہنچ سکتے ہیں تو مسجد پہنچ کر دو رکعت پڑھیں اور ان کے حق میں دعا ہی کریں اور گھروں میں عورتوں سے نماز کی پابندی اور روزہ رکھنے کوکہیں۔استغفار کی کثرت آیت کریمہ وغیرہ کاورد کرائیں۔۔۔۔میں سلام پیش کرتاہوں۔اور میں ان سےوعدہ کرتاہوں اپنی نسلوں کو تعلیم یافتہ ضرور بنائونگا۔ 
میں ایسا کیوں کہہ رہاہے ہوں اگر میرے کالج کی طالبات نہ نکلتی ہمارے اور آپ کےلئے مار نا کھاتیں جانیں نا گواں تیں تو شاید آج شاہین باغ پوری دنیا کے لئے مثال نابنتا۔اب شاہین باغ ہی نہیں پورا ملک خواتین کے احتجاج سے آزادی کے نعروں سے گونج اٹھاہے۔ شاید سبھی کے اندر جھانسی کی رانی پیوست ہوچکی ہے۔ صرف مسلمانوں کے لئے نہیں یہ خواتین نکلی ہیں پورے ملک کے لئے نکلی ہیں۔سبھی ذات ومذہب کے ماننے والوں کے حقوق کے لئے نکلی ہیں۔


جدید تر اس سے پرانی