یوم جمہوریہ کی تقریبات میں آئین ہند کی تمہید پڑھی جائے: مولانا خالد رشید


دارالعلوم فرنگی محل میںپرچم کشائی ہوئی
لکھنو ¿۔یوم جمہوریہ کی تقریبات میںپرچم کشائی اور قومی ترانے کے بعد آئین ہند کی تمہید پڑھی جائے تاکہ حاضرین اور خاص طور پر طلبہ اور نوجوانوں کو ملک کے آئین ودستور کی بنیادی واقفیت حاصل ہوسکے۔ 
ان خیالات کااظہار ناظم دارالعلوم فرنگی محل مولاناخالد رشید فرنگی محلی امام عیدگاہ لکھنو ¿نے کیا۔ وہ یوم جمہوریہ کی مناسبت سے دارالعلوم میںمنقعدہ تقریب میںخطاب کررہے تھے۔ مولانانے حاضرین کو بتایا کہ ہمارے ملک کے آئین کو پارلی منٹ پر فوقیت حاصل ہے کیوںکہ اس کو دستور ساز مجلس نے وضع کیا ہے نہ کہ پارلی منٹ کے ارکان نے۔ انہوںنے کہا کہ ہمارا ملک ۰۷ برس سے اسی آئین ودستور کے مطابق چل رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس دور میں ہر شہری کو چاہیے کہ وہ آئین ہند کا مطالعہ کرے اور اس نے جو حقوق ہر شہری کو دیے ہیں ان سے واقف ہو۔
مولانانعیم الرحمن صدیقی مہتمم دارالعلوم نے آئین ہند کا مختصر تعارف کرایا اور اس کی تمہید پڑھی ۔ انہوںنے کہا کہ آئین ہند جمہوریہ بھارت کا دستور اعلیٰ ہے۔ اس ضخیم قانونی دستاویز میںجمہوریت کے بنیادی سیاسی نکات اور حکومتی اداروں کے ڈھانچے ، طریقہ کار، اختیارات اور ذمہ داری نیز شہریوں کے بنیادی حقوق ، رہ نما اصول اور ان کی ذمہ داریوںکو بیان کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کاآئین دنیا کا سب سے ضخیم تحریری دستور ہے۔ انہوںنے کہا کہ آئین ساز کمیٹی کے صدر بابا صاحب بھیم راﺅ رام جی امبیڈکر تھے۔ انہوںنے کہا کہ اس کمیٹی نے ۶۲نومبر ۹۴۹۱ئ کو یہ آئین تسلیم کیا اور ۶۲جنوری ۰۵۹۱ئ کو تمام شہریوں پر نافذ کیا۔
اس موقع پرمولانا محمد مشتاق نے جمہوریت تحفظ، قومی یک جہتی اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس سے قبل دارالعلوم کے اساتذہ اور طلبہ نے پربھات پھیری نکالی۔ اس کے بعد مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے پرچم کشائی کی۔ قومی ترانہ محمد فاروق خاں اور دیگر نے پڑھا۔ ترانہ ہندی دارالعلوم کے متعلم محمد اشرف اور ان کے ساتھیوں نے پڑھا۔ جلسے کی نظامت شیخ سعود رئیس ایڈوکیٹ نے کی۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر ہوئے انعامی مقابلوں کے فاتحین کو مولانا فرنگی محلی نے انعامات دیے۔
اس موقع پر دارالعلوم کے تمام اساتذہ ، طلبہ ،طالبات اور دیگر معززین موجود تھے۔


جدید تر اس سے پرانی