جامعہ میں اوڈ سمسٹر امتحانات کا آغاز


جامعہ ملیہ اسلامیہ میں انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، پی جی ڈپلومہ، ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ کورسیز اوڈ سمسٹر امتحانات کا 27 جنوری 2020  سے آغا ز ہو گیا ہے جو کہ 22 فروری 2020تک جاری رہے گا۔

آج صبح اور شام کی شفٹوں میں کامیابی کے ساتھ امتحانات ہوئے۔ صبح کی شفٹ میں 8 مراکز تھے جبکہ یونیورسٹی کے 12 مراکز میں سہ پہر کی شفٹ  میں  امتحانات ہوئے۔

گذشتہ روز صبح کے 3 مراکز اور شام کی شفٹ میں 7 مراکز پر امتحانات ہوئے۔

آج اور کل ہونے والے تمام امتحانات میں امتحان دہندگان کی حاضری تقریبا مکمل رہی۔

طلباء کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات کے لئے باضابطہ ویب سائٹ (www.jmi.ac.in www.jmicoe.in&) ملاحظہ کریں۔

وہ امتحانات کے شیڈول سے متعلق کسی بھی سوال کے لئے ''جامعہ ہیلپ ڈیسک'' نمبر 011-26981717 ایکسٹینشن 14408/7647989611 پر صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک (پیر تا جمعہ) کال کرسکتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی