سی اے اے کے خلاف ملک کابیشتر ریاست انسانی مہوتسو میں تبدیل

 



 بہار کے مظرپور میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج جاری



ملک  بھر میں سی اے اے،این پی آر اور این آر سی کے خلاف سخت سردی میں احتجاج جاری ہے۔بہار کے مظفرپور کے ماری پور میں خواتین سمیت پانچ سو سے زائد افراد کالا قانون کے خلاف ایک ٹینٹ کے نیچے دھرنا پر بیٹھے ہیں۔اس دوران کئی بڑی ہستیاں بھی لوگوں میں اس بل کے بارے میں روسناش کرارہے ہیں۔یہ دھرناانصاف منچ کی جانب شروع کیاگیا ہے۔جس میں مقامی و آس پاس کے لوگ گذشتہ تین دنوں سے جٹے ہوئے ہیں۔اس دوران دھرنے پر بیٹھے لوگ کالے قانون کے خلاف ہاتھ میں بینر لئے نعرے بھی بلند کررہے ہیں۔دھرنے پر بیٹھے ہارون رشید کا کہنا ہے یہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مودی حکومت اس بل کو واپس نہ لے لے۔انہوں نے کہا کہ سی اے اے بل کے ذریعے حکومت مخصوص مذاہب کے لوگوں کو پناہ دینے کی بات کررہی ہے۔لیکن ہندوستان کے پڑھے لکھے نوجوان کو روزگار نہیں دے رہی ہے اور اس طرح کے قانون کو نافذ کر کے عوام کو پریشان کررہی ہے۔


 


جدید تر اس سے پرانی