جامعہ ملیہ اسلامیہ آج 21 دسمبر 2019 سے 5 جنوری 2020 تک شروع ہونے والی موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد ایک مرتبہ پھر کھل گئی۔ یونیورسٹی نے موسم سرما کی تعطیلات کو مد نظر رکھتے ہوئے نیز 14 دسمبر 2019 کو سمسٹر کے باقی امتحانات ملتوی کر کے چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔
یونیورسٹی سمسٹر کے بقیہ امتحانات شروع کرنے کے لئے تیاری کر رہی ہے اور سمسٹر کے تمام اساتذہ اور مراکز کے تدریسی شیڈول کو جلد ہی جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ویب سائٹ پر آویزاں کر دیا جائے گا۔
جامعہ نے پہلے ہی اعلان کیا ہے کہ بقیہ سمسٹر امتحانات 9 جنوری2020 (زیادہ تر پی جی کورسز) سے شروع ہونگے۔ یوجی کورسز کے بیشتر امتحانات 16 جنوری 2020 سے شروع ہونگے۔
سمسٹر امتحانات دینے والے طلباء کو یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ www.jmi.ac.inاور www.jmicoe.in پر آویزاں ہونے والے امتحانات کی مقررہ تاریخ کے مطابق یونیورسٹی آجائیں۔
والدین سے گزارش ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ طلباء متعینہ تاریخوں میں حاضر ہوں گے۔
طلباء کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر افواہوں اور غلط مواصلات کی وجہ سے پیدا ہونے والی کسی الجھن سے بچنے کے لئے اپ ڈیٹس کے لئے باقاعدگی سے سرکاری ویب سائٹ (www.jmi.ac.in & www.jmicoe.in) ملاحظہ کریں۔
طلبا امتحان کے شیڈول سے متعلق کسی بھی سوال کے ل 0 011-26981717 ایکسٹن 1408/7647989611 صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک جا معہ ہیلپ ڈیسک نمبر پر کال کرسکتے ہیں۔۔
انتہائی سنگین صورتحال اور کسی بھی قسم کی بیماری وغیرہ کے معاملات الگ سے دیکھے جائیں گے