علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج کے اورل و میکسیلوفیشیئل سرجری شعبہ کی جانب سے ’اورل و میکسیلوفیشیئل سرجری‘ میں تین ماہ کے کلینیکل ٹریننگ پروگرام کا نیا بیچ 15مارچ 2020 ءسے شروع ہونے جارہا ہے، جس کے لئے داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 10مارچ 2020 ءمقرر ہے۔
صدر شعبہ پروفیسر ایس ایس احمد کی جانب سے جاری اطلاع کے مطابق اس کورس میں پہلے آو ¿ پہلے پاو ¿ کی بنیاد پر بی ڈی ایس پاس امیدوار داخلہ پانے کے اہل ہیں۔ درخواست فارم کو اے ایم یو کی ویب سائٹ www.amu.ac.in سے ڈاو ¿ن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ فارم کو پُر کرکے ای میل آئی ڈی drssahmed@msn.com یا chairperson.om@amu.ac.in پر 10مارچ تک ارسال کیا جاسکتا ہے۔