ڈپٹی ڈی ایس ڈبلیواور 10 اسسٹنٹ ڈی ایس ڈبلیو کی تقرری

 



علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر (ڈی ایس ڈبلیو) پروفیسر مجاہد بیگ کی سفارش پر 4 اساتذہ کو ڈپٹی ڈی ایس ڈبلیو اور 10 اساتذہ کو اسسٹنٹ ڈی ایس ڈبلیو مقرر کئے جانے کی توثیق کی ہے۔ یونیورسٹی کے یہ حکام طلبہ کے مسائل کے فوری حل کے لئے اقامتی ہالوں کے پرووسٹوں، فیکلٹیوں کے ڈین اور سربراہانِ شعبہ کے ساتھ تال میل قائم کریں گے۔ 
 اس حکم کے مطابق پروفیسر نیر آصف (آرتھوپیڈک سرجری شعبہ)، پروفیسر شکیل احمد (شعبہ ¿ قانون)، پروفیسر اسماءعلی (شعبہ ¿ ریاضی) اور پروفیسر زیبا حسن (شعبہ ¿ فائن آرٹس) کو ڈپٹی ڈی ایس ڈبلیو اور ڈاکٹر شکیب احمد (فزکس سیکشن، ویمنس کالج)، ڈاکٹر محمد شمس الدین (سول انجینئرنگ)، ڈاکٹر عبدالصمد (کمپیوٹر انجینئرنگ سیکشن، ویمنس پالی ٹیکنک)، ڈاکٹر دستگیر عالم (شعبہ ¿ اقتصادیات)، ڈاکٹر سجاد عبدالرحمٰن (اورل و میکسیلوفیشیئل سرجری)، ڈاکٹر اعجاز احمد (شعبہ ¿ اسلامی علوم)، ڈاکٹر انامیکا گپتا (شعبہ ¿ کیمسٹری)، انجینئر محمد عارف (میکینیکل انجینئرنگ سیکشن، یونیورسٹی پالی ٹیکنک)، ڈاکٹر سید محمد یحیٰ (میکینیکل انجینئرنگ شعبہ) اور ڈاکٹر محمد دانش اعظمی (شعبہ ¿ فزکس) کو اسسٹنٹ ڈی ایس ڈبلیو مقرر کیا گیا ہے۔ 
 اسی اثناءپروفیسر مجاہد بیگ نے سبھی ڈپٹی ڈی ایس ڈبلیو اور اسسٹنٹ ڈی ایس ڈبلیو کے ساتھ میٹنگ کرکے طلبہ کے مسائل کے حل پر تبادلہ ¿ خیال کیا۔ انھوں نے کہا کہ طلبہ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک ٹیم بناکر پرووسٹوں سے گفتگو کی جائے گی اور لائبریری، کھانا، بجلی پانی سمیت دیگر سہولیات کا پورا خیال رکھا جائے گا۔ انھوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ کیمپس میں تعلیم و تدریس کاخوشگوار ماحول قائم کرنے میں تعاون کریں اور افواہوں پر دھیان نہ دیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی