بیبی شو میں مختلف زمروں میں 16بچوں کو انعامات تقسیم کئے گئے



علی گڑھ، : جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے شعبہ ¿ امراض اطفال کی جانب سے سالانہ صحتمند بیبی شو کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف عمر کے 16بچوں کو انعامات دئے گئے۔ 
 صفر سے 6ماہ کے زمرے میں پہلا انعام شایان سرفراز، دوسرا انعام محمد علی اور تیسرا انعام انابیہ کو جب کہ حوصلہ افزائی انعام یوسف کو دیا گیا۔ 6ماہ سے 12ماہ کے زمرے میں پرانوی کو پہلا، اسماعیل کو دوسرا، محمد سیف کو تیسرا اور ابیہا زہرہ کو حوصلہ افزائی انعام دیا گیا۔ ایک سال سے تین سال کی عمر کے زمرے میں علی حسن کو اوّل، سیدہ زینب کو دوئم ، محمد رزان کو سوئم اور ابراہیم کو حوصلہ افزائی انعام سے نوازا گیا اور تین سال سے پانچ سال کی عمر کے زمرے میں منّان کو اوّل، تمثیل زہرہ کو دوئم ، لبیبہ ندیم کو سوئم اور نبیہہ افسر کو حوصلہ افزائی انعام پیش کیا گیا۔ 



 پروگرام کی مہمان خصوصی ڈاکٹر حمیدہ طارق، میڈیسن فیکلٹی کے ڈین پروفیسر راکیش بھارگو، جے این میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر شاہد علی صدیقی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر حارث ایم خاں، جوائنٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فخر الہدیٰ اور پروفیسر سیما حکیم نے بچوں کو انعامات تقسیم کئے۔ 
 اس موقع پر ڈاکٹر حمیدہ طارق نے بچوں کے سرپرستوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوزائیدہ بچوں کے لئے ماں کا دودھ ضروری ہوتا ہے، جس سے ان کی صحت مند دماغی و جسمانی نشو و نما ہوتی ہے۔ 



 بیبی شو ڈاکٹر عظمیٰ فردوس اور ڈاکٹر عائشہ احمد کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ ججوں میں ڈاکٹر سنجیو کمار، پروفیسر زیبا رب، ڈاکٹر شارق عقیل، ڈاکٹر جمیل احمد، ڈاکٹر انوپ کمار، ڈاکٹر علی جعفر عابدی، ڈاکٹر اروند کمار گپتا، ڈاکٹر ایرج عالم اور ڈاکٹر گلناز شامل تھے۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر ندا خاں نے کی۔ پروگرام کے انعقاد میں سینئر ریزیڈنٹ ڈاکٹر فاضل ایم اظہار، ڈاکٹر ایف حسن اور ڈاکٹر ظفر اقبال سمیت پی جی طالب علم ڈاکٹر صبا سمرین، ڈاکٹر نیہا پروین، ڈاکٹر جیوتسنا، ڈاکٹر اجے، ڈاکٹر شرے یانس، ڈاکٹر کے نظیرہ اور ڈاکٹر ساکشی گپتا نے تعاون کیا۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی