لکھنو :
محکمہ آبپاشی اور آبی وسائل اتر پر دیش کے مکینیکل ونگ میں ٹیوپ ویل آپریٹرکے عہدے پر منتخب امیدواروں کی اتر پر دیش کمیشن کے ذریعہ مہیا کرائی گئی گریڈیشن لسٹ محکمہ آبپاشی کی ویب سائٹ www.idup.gov.inپر موجود ہے ۔ محکمہ میں بلاک سطح ٹیوپ ویل آپریٹروں کے خالی عہدوں کی فہر ست بھی اسی ویب سائٹ پراپلوڈ کی جاچکی ہے ۔
چیف انجینئر جناب وشرام سنگھ نے امید ظاہر کی کہ بلا ک الاٹمنٹ کی عمل آوری 16ما رچ 2020سے شروع ہو جائے گی جس کی مکمل تفصیلات محکمہ آبپاشی کی ویب سائٹ پر موجود ہے ۔ جناب سنگھ نے بتایا کہ کسی بھی دیگر اطلاع کے لیے امیدوار محکمہ جاتی ٹول فری نمبر 18001805450نیز مو بائل نمبر 9415824898پرصبح 10بجے سے شام 5بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں ۔ منتخب امیدواروں سے یہ بھی امیدکی ہے کہ وہ ویب سائٹ پر موجود پر وگرام کے مطابق اپنی صلاحیت کے مطابق مقررہ تاریخ اور وقت پر ڈاکٹر رام منو ہر لو ہیاپری کلب بھون تیلی باغ ، لکھنو ¿ کے آڈیٹیوریم میں حاضر ہونا یقینی بنائیں ۔
جناب سنگھ نے بتایا کہ بلاک الا ٹمنٹ کے بعد تقررنامہ الاٹمنٹ بلاک کے ایکزیکٹیوانجینئر ٹیوب ویل بلاک کے ذریعہ ارسال کیے جائیں گے ۔ جن امیداواروں کے دستاویز اطلاع اتر پر دیش سبا رڈینٹر سروس کمیشن میں نا مکمل ہو انہیں مشورہ دیا جا تا ہے کہ وہ کمیشن سے رابطہ کر اپنے دستاویز پورے کرائیں ۔