علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جیولوجی شعبہ کے 19طلبہ و طالبات نے یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ منعقد کئے جانے والے جیولوجیکل سروے آف انڈیا کے مقابلہ جاتی تحریری امتحان کے ابتدائی مرحلے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ صدر شعبہ پروفیسر اے ایچ ایم احمد نے بتایا کہ ان طلبہ کے نام ہیں: رامش مہدی، فائزہ بتول، راحیل عثمانی، فراز احمد، محمد زید، الماس آفرین، عرفان علی، ایمان حسن، محمد عاطف رضا، محمد کاظم رضا، محمد عابد خاں، منصور الاسلام، کھیاتی گپتا، فیضان احمد خاں، محمد نور الزماں، عبدالصمد خاں، طارق اعجاز، محمد عمران اور صدام رحیم۔