مرکز برائے نسائی مطالعات کے تحت جرمنی کی پروفیسر مارگریٹ کا توسیعی خطبہ

 



 


علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم ےونیورسٹی (اے ایم یو) کے مرکز برائے نسائی مطالعات کے زیر اہتمام جرمنی کے میکس پلینک انسٹی ٹیوٹ فار ہیومن ڈیولپمنٹ کی پروفیسر مارگریٹ پرناو ¿ نے آرٹس فیکلٹی لاو ¿نج میں توسیعی خطبہ پیش کیا۔ ان کے خطاب کا موضوع تھا: نوآبادیاتی ہندوستان میں جذبات اور جدیدیت۔ انھوں نے کہاکہ جذبات ایک حیاتیاتی فطری حقیقت ہی نہیں بلکہ تاریخی مظاہر بھی ہیں جن کی روشنی میں تاریخ کا مطالعہ کیا جاسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ اچھے جذبات کو برے جذبات سے علاحدہ کئے بغیر ایسا کیا جاسکتا ہے۔          پروفیسر مارگریٹ نے جذبات کے ابھار، قابو میں رہنے والے جذبات ، انسان کو بے قابو کردینے والے جذبات اور اس کے دیگر مظاہر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متوازن جذبات سماجی ہم آہنگی اور تعلقات میں اہم رول ادا کرتے ہیں اور اس سے نئی کمیونٹیز کا جنم ہوتا ہے۔ دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر فرحت حسن نے پروگرام کی صدارت کی۔ ڈاکٹر شیوانگنی ٹنڈن نے مہمان مقرر کا تعارف کرایا اور پروگرام کی نظامت کی۔


جدید تر اس سے پرانی