شعبہ  طبیعیات میں تین روزہ قومی کانفرنس 2مارچ سے


 


علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی صد سالہ تقریبات کے تحت شعبہ ¿ طبیعیات کی جانب سے ایک تین روزہ قومی کانفرنس بعنوان ”نیوکلیائی ڈھانچہ اور نیوکلیائی ردّ عمل“ 2 تا 4 مارچ منعقد کی جارہی ہے۔


                کانفرنس کا افتتاحی اجلاس 2مارچ کو صبح دس بجے شعبہ ¿ طبیعیات کے کانفرنس ہال میں ہوگا جس کے مہمان خصوصی پروفیسر بی کے نائک (سربراہ، نیوکلیئر فزکس ڈویژن، بی اے آر سی، ممبئی)ہوں گے۔ کانفرنس میں ملک بھر سے نیوکلیائی ماہرین شریک ہوں گے۔ آرگنائزنگ کمیٹی میں صدر شعبہ ¿ طبیعیات پروفیسر بی پی سنگھ، پروفیسر ایثار احمد رضوی، ڈاکٹر شکیب احمد اور ڈاکٹر رکتم ابیر شامل ہیں


جدید تر اس سے پرانی