وزیراعلیٰ کے سامنے اسٹارٹ -اپ پالیسی-2020کا پریزنٹیشن ت

 




وزیراعلیٰ کے سامنے اسٹارٹ -اپ پالیسی-2020کا پریزنٹیشن
کنیکی اداروں اور یونیورسٹیوں، اعلا تعلیمی اداروں اور
 زرعی یونیورسٹیوں وغیرہ سے تال میل قائم کر ریاست میں
 اسٹارٹ -اپ پروگراموں کےلئے ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت
ریاست کے ہر شعبہ میں اسٹارٹ-اپ کے وسیع تر امکانات:وزیراعلیٰ
اہم علاقوں کی ضروریات اور وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے 
اسٹارٹ-اپ کو فروغ دینے کی پالیسی پر کام کیا جائے


لکھن۰ئ
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے تکنیکی اداروں اور یونیورسٹیوں، اعلا تعلیمی اداروں اور زرعی یونیورسٹیوں وغیرہ سے تال میل قائم کر ریاست میں اسٹارٹ-اپ پروگراموں کےلئے ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ریاست کے ہر شعبہ میں اسٹارٹ-اپ کے وسیع تر امکانات موجود ہیں۔تمام محکمے باہمی تال میل کی نبیاد پر اسٹارٹ-اپ کے فروغ کےلئے کام کریں۔انہوںنے ضلع سطح پر بھی اسٹارٹ-اپ کو پروموٹ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ ہر ضلع میں اس کےلئے نوڈل افسر نامزد کیا جائے۔ انہوںنے نیشنل اسٹارٹ-اپ رینکنگ میں سدھار لانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ ایکشن پلان اور اسٹارٹ-اپ پالیسی ایسی تیار کی جائے، جس سے ایک سال کے اندر اترپردیش ٹاپ-3ریاستوں کی کٹاگری میں شامل ہو سکے۔
وزیراعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش پر اسٹارٹ-اپ پالیسی-2020کے ترمیم شدہ تجاویز کی پریزنٹیشن کے موقع پر افسران کو ہدایت دے رہے تھے۔ انہوںنے اسٹارٹ-اپ پالیسی میں ترمیمات کے ضمن میں ضروری رہنماہدایات دیتے ہوئے کہاکہ جلد ہی ان ترمیمات کو شامل کرتے ہوئے اسٹارٹ-اپ پالیسی کو پیش کیا جائے۔ انہوںنے مالیاتی سال 2020-21کے بجٹ میں وزیراعلیٰ اپرینٹس شپ پروموٹ اسکیم، نوجوان صنعتی ترقیات مہم، یووا ہب وغیرہ سے اسٹارٹ-اپ پالیسی کو جوڑے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اترپردیش میں بہتر انسانی وسائل اور دیگر ذرائع موجود ہیں،جن کی بنیاد پر اسٹارٹ-اپ فیلڈ میں بہترین کام کیا جا سکتا ہے اور بڑے پیمانے پر نوجوانوں کو روزگار فراہم کرایا جا سکتا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ ایم ایس ایم ای شعبہ میں 90لاکھ یونٹس سرگرمفعال ہیں اور اس میں اسٹارٹ-اپ کے وسیع امکانات ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اسٹارٹ-اپ کے سلسلہ میں کسی بھی فکر، تجربہ اور نئے خیالات کو فروع دیتے ہوئے ایکشن پلان تیار کیا جائے۔خاص اور اہم علاقوں کی ضروریات اور وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے اسٹارٹ-اپ کو پروموٹ کیاجائے ´ مہارت فروغ مراکز اور تکنیکی اداروں کی مدد سے اسٹارٹ-اپ کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام تکنیکی یونیورسٹی، اترپردیش کو خاص طور پر اسٹارٹ-اپ مہم سے جوڑا جا سکتا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ اسٹارٹ-اپ کےلئے طلبہ میں اسکولی سطح سے ہی صنعتی مہارت کو فروگ دینے کا نصاب شامل کیا جائے۔ اسٹارٹ-اپ اور انکیوبیٹرس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے آسان کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ پوری ریاست میں اسٹارٹ-اپ ایکو-سسٹم کو مستحکم کرتے ہوئے اسٹارٹ-اپ پروگراموں کے بارے میں ضلع سطح پر بیداری کو فروغ دیا جائے۔
اس موقع پر نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما، الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی وزیر ریاست جناب اجیت سنگھ پال، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری، بنیادی اور صنعتی ترقیات کمشنر جناب آلوک ٹنڈن، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو کمار متّل، پرنسپل سکریٹری صنعتی ترقی جناب آلوک کمار سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔


جدید تر اس سے پرانی