-لکھنو
ڈاکٹر شکنتلا مشرا این آر یو میں چل رہے سہ روزہ بین الاقوامی سمینار کا آج دوسرا دن کامیابی سے ساتھ مکمل ہوا ۔ نقص بینائی سے متاثرہ لو گوںکی تعلیم اور بحا لی کے لیے تحقیق اور انوویشن کو شش کی ضرورت موضوع پر منحصر اس کا نفرنس میں آج ہوا، 21لیکچر ایک پلنری سیشن اور پینل ڈسکشن کا دور چلا ۔ پہلا دور 10 بجے سے شروع ہو جس کا موضوع جدت طرازی کا طریقہ اور انو ویشن کے لیے مختلف اسکیمیں تھیں ۔ پر وگرام کے ڈائر کٹر جناب بر جیش کمار رائے نے موجود سبھی لو گوں کا استقبال کیا ۔
اس سیشن کی خا ص توجہ محترمہ پنج کلوٹجمن (پرکنس انٹرنیشنل یو ایس اے ) کا لیکچر رہا ، جس میں انہوں نے ہندوستان میں متعدد معذور بچے کی پہچان اور مداخلت اسکیم کا تفصیل سے ذکر کیا اور پر کنس پر وجیکٹ کے بارے میں بھی بتایا ۔