علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے کیمیکل اور پیٹروکیمیکل انجینئرنگ شعبے کے جانب سے کیمیکل اور پیٹروکیمیکل انجینئرنگ کے میدان میں نئی پیش رفت کے موضوع پر 22فروری کو ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔ کانفرنس کا افتتاحی اجلاس جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میں 22فروری کو صبح دس بجے ہوگا جس میں بطور مہمان خصوصی پروفیسر آشوتوش شرما، سکریٹری، ڈی ایس ٹی، حکومت ہند اور بطور مہمان اعزازی پروفیر جی ڈی یادو، (آئی سی ٹی، ممبئی) شرکت کریں گے۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کریں گے۔