بارش و ژالہ باری میں 24 گھنٹہ رابطہ کرکے فوری کارروائی یقینی بنائی جارہی ہے



-لکھنو : 
ریاست کے راحت کمشنر جناب سنجے گوئل نے بتایاکہ گزشتہ 21،22، 23، اور 24 فرور ی کو ریاست کے 13 اضلاع سیتا پور، لکھیم پور کھیری، کوشامبی، امبیڈکر نگر، باندہ، کانپور دیہات، سلطانپور، پریاگ راج، غازی پور، اعظم گڑھ، فتح پور، سون بھدر، چترکوٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے 15افراد فوت ہوئے ہیں۔ا نہوں نے بتایاکہ وزیراعلیٰ کی جانب سے متاثرہ کنبوں کو 24 گھنٹہ کے اندر امداد (راحت) کی رقم مہیا کرانے کی ہدایت دی گئی تھی۔ اس ضمن میں تمام 15کنبوں کو فی کس 4لاکھ روپئے کی امداد کی ادائیگی کی جاچکی ہے۔
راحت کمشنر نے بتایاکہ حکومت ہند کی گائڈ لائن مورخہ 8اپریل 2015 کے مطابق 33 فیصد سے زیادہ فصل کا نقصان ہونے پر راحت کی رقم واجب الادا ہوتی ہے۔ اس مدت میں بارش اور ژالہ باری سے کسی بھی ضلع میں معیار کے زیادہ فصلوں کا نقصان نہیں ہوا ہے۔ صرف 2اضلاع میں15سے 20 فیصد نقصان کی رپورٹ ہوئی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ وزیراعلیٰ نے ضلع مجسٹریٹوں کو فصل نقصان کی متواتر نگرانی کرنے کی ہدایت دی ہے۔
جناب گوئل نے بتایاکہ راجت کمشنر دفتر سے 24گھنٹے کنٹرول روم کے توسط سے اضلاع سے رابطہ کیاجارہا ہے تاکہ فوری کارروائی یقینی بنائی جاسکے۔


جدید تر اس سے پرانی