مزدور بہبود بورڈ کی اسکیموں سے 25ہزار مزدوروں کو مستفید کیاجائے گا: بھرالہ

 




-لکھنو : 
  مزدوروں کی بہبودکے لیے کام کرنا ایک چیلنج ہے۔ مزدوروں کے مفاد کے لیے مزدور بہبود بورڈ تیزی سے کام کرے گا۔ اس سال ریاست کے 25ہزارسے زائد مزدوروں کو بورڈ کی اسکیموں سے مستفیدکیاجائے گا۔ سال 2020تک کروڑوں مزدوروںکو ان اسکیموں سے مربوط کیاجائے گا۔
یہ باتیں مزدور بہبود بورڈ کے چیئرمین جناب سنیل بھرالا نے مزدور لیڈر دتو بنت ڈھینگڑی کی صدسالہ یوم پیدائش تقریب کے موقع پر اندرا بھون میںمنعقد ایک مذاکرہ میںکہی۔ انہوں نے کہاکہ پہلے بورڈ کی اسکیموںکا فائدہ پانچ سو مزدروں کو مل پاتا تھا، اب ریاست میں 18 ہزارضنعتوں اور 6.5 لاکھ اداروں کے کروڑوںمزدوروں کو اسکیموںسے مربوط کیاجائے گا۔ مزدوروںکے مفاد میں 4200 ٹریڈ یونینوں سے بھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔
مذاکرہ میں پسماندہ کمیشن کے نائب چیئرمین جناب یشونت سینی، اترپردیش زرعی ریسرچ کونسل کے چیئر مین جناب وکاس گپتا، بورڈ کے ممبران جناب کے ایل بھارتی، اجیت جیت، منوہر سنگھ، سابق ڈی جی پی اترپردیش جناب سوریہ کمار شکلا، ضنعت کار جناب نوین جین کے ساتھ بورڈ کے سکریٹری جناب فیصل آفتاب، ڈپٹی کمشنر مزدور بہبود جناب امت کمار مشرا نے بھی اظہار خیال کیا۔


جدید تر اس سے پرانی