ہندوستانی زبانوں میں دلت لٹریچر موضوع پر بین الاقوامی سیمینار 28فروری سے


 


علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جدید ہندوستانی السنہ شعبہ کے مراٹھی سیکشن اور ساہتیہ اکادمی نئی دہلی کے اشتراک سے 28-29 فروری کو یومِ مراٹھی زبان کے موقع پر ”ہندوستانی زبانوں میں دلت لٹریچر“ موضوع پر بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے ، جس میں مہمان خصوصی کے طور پر کناڈا کے ڈاکٹر تقی حسن عابدی شرکت کریں گے۔ کلیدی خطبہ دلت مفکر اور ساہتیہ اکادمی ایوارڈ یافتہ مسٹر لکشمن گائیکواڈ پیش کریں گے۔ ان کے علاوہ پروفیسر پونم اروڑہ (امریکہ) اور پروفیسر رچرڈ ٹرنر بھی افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کریں گے۔ سیمینار کے ڈائرکٹر پروفیسر طاہر ایچ پٹھان نے بتایاکہ افتتاحی اجلاس 28فروری کو صبح دس بجے آرٹس فیکلٹی لاو ¿نج میں منعقد ہوگا۔ سیمینار کے اختتامی اجلاس کے مہمان خصوصی پرو وائس چانسلر پروفیسر اختر حسیب ہوں گے۔ اس اجلاس میں مراٹھی کے نقاد پروفیسر آشوتوش پاٹل (جلگاو ¿ں ، مہاراشٹر) اور پروفیسر نعیمہ خاتون گلریز کا بھی خطاب ہوگا۔ اجلاس کی صدارت یوجی سی ایچ آرڈی سی کے ڈائرکٹر پروفیسر عبدالرحیم قدوائی کریں گے۔سیمینار میں 150سے زائد محققین و اسکالرز مقالے پیش کریں گے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی