بہرائچ ضلع مجسٹریٹ شمبھو کمار اور پولیس کپتان ڈاکٹر گورو گروور نے آج ہائی اسکول و انٹرمیڈیٹ بورڈ امتحان کے پہلے روز ہی ضلع بہرائچ کے امتحانی مراکز کے حالت کا جائزہ لینے کے لئے متعدد امتحانی مراکز کا معائنہ کیا، اس دوران ضلع مجسٹریٹ نے کمروں میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے اور وائس ریکارڈر پر بھی نگاہ ڈالی آپ کو بتاتے چلیں کہ اترپردیش میں ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانات آج سے شروع ہوگئے ہیں۔ 87 مراکز میں تقریبا 54696 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
ضلع مجسٹریٹ شمبھو کمار کا کہنا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر پوری طرح عمل کیا جارہا ہے تمام مراکز سی سی ٹی وی کیمروں سے آراستہ ہیں، بغیر نکل کیے 100٪ امتحان لیا جارہا ہے امتحان کے دوران شفافیت کا خیال رکھنا چاہئے۔
بائٹ۔ شمبھو کمار (ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ)