علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ ¿ طبیعیات کے چیئرمین پروفیسر بھانو پرکاش سنگھ نے پریاگ انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ، پریاگ راج میں عالمی سطح پر توانائی کی صورت حال اور جدید ترقیات کے موضوع پر خطبہ دیا۔ انھوں نے دنیا میں توانائی کی پیداوار اور مستقبل میں آنے والی تبدیلیوں پر گفتگو کی ۔ اس خطبہ کا اہتمام انسپائر سائنس کیمپ کے تحت کیا گیا تھا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں طلبہ طالبات اور اساتذہ موجود تھے۔