مانو میں اردو سائنس کانگریس ‘لیزر کے 60 سال پر خصوصی سیشن

 


 




حیدرآباد،  مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں جاری قومی اردو سائنس کانگریس 2020 میں آج لیزر پر خصوصی سیشن منعقد کیا گیا۔ اس سال لیزر کے ایجاد کے 60 سال مکمل ہوئے۔ تھیوڈور میمن نے 1960 میں لیزر کو کارکرد کیا تھا اس سلسلہ میں یونیسکو کی جانب سے دنیا بھر میں لیزر کی سالگرہ تقاریب کے سلسلے میں 1000 پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔ قومی اردو سائنس کانگریس میں منعقدہ اجلاس یونیسکو کے کیلنڈر کا حصہ ہے۔ آج اس سلسلہ میں تین لکچرس منعقد کیے گئے۔ پروفیسر زاہد حسین خان جو یونیسکو کے ہندوستان میں نیشنل نوڈ ہیں نے ”بین الاقوامی یومِ نور“ اور ”لیزر کے 60 سال“ پر ہو رہی یونیسکو کی تقاریب کے متعلق معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے لیزر کی اہمیت و افادیت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اب تک طبیعیات میں دیئے گئے نوبل انعامات میں سے 24 انعامات لیزر یا لیزر کی اساس ٹیکنالوجی کو دیئے گئے۔
ڈاکٹر پریہ حسن، اسسٹنٹ پروفیسر طبیعیات نے لیزر کے بنیادی اصول بتائے۔
ماہر امراض چشم ڈاکٹر عبدالمعز شمس نے صحت اور خصوصی طور پر آنکھوں کی صحت کے شعبہ میں لیزر کے استعمال پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر سید نجم الحسن، ڈاکٹر پریہ حسن اور مدثر راجہ، پی ایچ ڈی اسکالر نے لیزر کے عملی نمونے پیش کرتے ہوئے حاضرین کو محظوظ کیا۔ پروفیسر سید رحمن، شعبہ ¿ طبیعیات، عثمانیہ یونیورسٹی نے صدارت کی۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر رضوان الحق انصاری، اسسٹنٹ پروفیسر طبیعیات نے کی۔
اسی دوران ‘ آپٹکس ایکٹیوٹی (نظریات کی سرگرمی) پر ایک علاحدہ سیشن بھی وگیان پرسار‘ شعبہ سائنس و ٹکنالوجی کے اشتراک سے منعقد کیاگیاجس میں تقریبا 100 اسکولی بچوں نے شرکت کی۔ آپٹکس کے اصولوں کا آسان تجرباتی طریقوں سے مظاہرہ کیا گیا۔ڈاکٹر محمد اسلم پرویز ، وائس چانسلر نے بھی بچوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر عرفانہ بیگم ، پروجیکٹ آفیسر ، وگیان پرسار اس سیشن کی کوآرڈینیٹر تھیں جبکہ پروفیسر نجم الحسن اور ڈاکٹر زینت فاطمہ ، گیسٹ فیکلٹی ، فزکس نے سیشن کے انعقاد میں معاونت کی۔


جدید تر اس سے پرانی