تساہلی برتنے پر پانچ ڈپٹی کمشنر صنعت کو منفی اندراج

 




-لکھنو : 
محکمہ چھوٹی، انتہائی چھوٹی اور متوسط صنعت نیز برآمدات ترغیب کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر نونیت سہگل نے برآمدات کرنے والے تاجروںکے آن لائن دعووںکے تصفیہ میں تساہلی برتنے پر آگرہ، گوتم بدھ نگر، کانپور شہر، میرٹھ، علی گڑھ کے ڈپٹی کمشنر صنعت کو منفی اندراج کی ہدایت دی ہے۔ ساتھ ہی تمام دعووں کا تصفیہ ایک ماہ میں کئے جانے کی بھی ہدایت دی ہے۔
انہوںنے کہاکہ ریاست سے برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ریاستی حکومت حساس ہے۔ اس میںکسی طرح کی تساہلی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈاکٹر سہگل آج بین الاقوامی سطح پر برآمدات میں آرہی دشواریوں نیز تاجروں کے دعووں کے تصفیہ کے لےے تشکیل کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کررہے تھے۔ اس میٹنگ میں زرعی صنعت، مالیات، بیرون ممالک تجارت و غیرہ متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی