مذہبی مقام ہماری عقیدت کی علامت ہونے کے ساتھ ساتھ
یکجہتی کی بنیاد بھی:وزیراعلیٰ
مذہب کا مطلب فرائض سے، فرائض ہمیں قومی مذہب سے جوڑتا ہے
ہماری عبادتوں میں منتروں کا خاص اہمیت:گورنر، مدھیہ پردیش
-لکھنو ¿: ۷۲فروری۰۲۰۲ئ
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور مدھیہ پردیش کے گورنر جناب لال جی ٹنڈن نے آج یہاں شری کونیشور مہادیو مندر، چوک کا توسیع کردہ اور نیا احاطہ عوام کو معنون کیا۔ اس موقع پر وزیر شہری ترقیات جناب آشوتوش ٹنڈن، ودھان پریشد کے رکن جناب سوتنتر دیو سنگھ، لکھنو ¿ کی میئر محترمہ سنیکتا بھاٹیا، ایم ایل اے جناب سریش شریواستو، جناب نیرج وورا، جناب سریش تیواری اور ہریدوار کے بھوما پیٹھاسین شری اچیوتانند تیرتھ موجود تھے۔
وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہاکہ مذہبی مقام محض ہماری عقیدت کی علامت نہیں ہے بلکہ یکجہتی کی بنیاد بھی ہے۔ اس قسم کی پاک زمین پر جمع ہونے سے صرف توانائی حاصل نہیں ہوتی بلکہ قومی یکجہتی اور سالمیت کو تقویت بھی ملتی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ گورنر جناب لال جی ٹنڈن کی تحریک سے اس مندر کو ایک شاندار شکل دی گئی ہے۔ انسان کی مثبت فکر ہی اسے عظیم بناتی ہے، جس سے وہ عوامی فلاحی کام کرتا ہے۔ یہ ایک قدیمی مندر ہے۔ اس کا تعلق تریتا یُگ سے ہے۔ مذہب کا مطلب فرائض سے ہے، اور فرائض ہمیں قومی مذہب سے جوڑتا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ مندر روحانیت کے ساتھ صفائی کا پیغام دے رہا ہے۔ مندر میں رین ہارویسٹنگ کا بندوبست کیا گیا ہے، جس سے زیر زمین آبی سطح کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ آج ضرورت ہے سالڈ ویسٹ سے سالڈ ویلتھ کیسے بنایا جائے۔ اس کے مد نظر مندر میں پھولوں وغیرہ سے اگربتّی بنانے کا کام قابل ستائش ہے۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ نے مندر میں پوجا-ارچنا کی اور جھانسی کا معائنہ بھی کیا۔
مدھیہ پردیش کے گورنر جناب لال جی ٹنڈن نے کہاکہ یہ مندر کافی قدیمی ہے۔ ہماری عبادتوں میں منتروں کی کافی اہمیت ہے۔ منتروں سے مرض اور متعدد خرابیاں ختم ہو جاتی ہے۔
اس موقع پر حکومت-انتظامیہ کے سینئر افسران اور کونیشور مہادیو مندر منیجنگ کمیٹی کے عہدے داران موجود تھے۔