روزگار کے مواقع مسائل اور چیلنجز پر جامعہ میں ایک راونڈ ٹیبل پروگرام کا انعقاد 

 



جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی آف پلیسمنٹ سیل کے زیر اہتمام  شعبہ سوشل ورک کے اشتراک سے ملازمت کے موجودہ منظر نامے پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے '' روزگار کے مواقع  مسائل اور چیلنجز'' کے عنوان سے  ایک راونڈ ٹیبل پروگرام  کا انعقاد کیا گیا۔

مختلف کمپنیوں کے ممتاز ایچ آر نیز پیشہ ور افراد نے اس  پروگرام میں حصہ لیا اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا کے لئے روزگار کے مواقع پر بات چیت کی۔ مسٹر انیل گوڑ، گلوبل سی ایچ آر او، یونی پارٹس لمیٹڈ، مسٹر آشیش میدی رتا، ایسوسی ایٹ وی پی - ایچ آر، ٹاٹا کمیونی کیشنز لمیٹڈ، جناب صبیح احمد قدوائی، ڈائریکٹر ایچ آر، شنائیڈر الیکٹرک، مسٹر فیصل سعید، ایشیاء پیسیفک کے ڈائریکٹر-ایچ آر،، ایکپیڈیا ان کارپوریٹڈ، مسٹر رام شرما، جی ایم ایچ آر، آئی ایس جی ای سی لمیٹڈ، مسٹر سیف الاسلام، اے وی پی ایچ آر - ٹاٹا کمیونی کیشنز، مسٹر مسرور لودھی، شریک بانی، انٹرپرینیورشپ اسکول، مسٹرا بھیشیک چولا، بانی، جسٹ روزگار، مسٹر وکرانت ڈگر، سینئر منیجر۔ ایچ آر، ایل اینڈ ٹی کنسٹرکشن لمیٹڈ، محترمہ ثمر فاطمہ، اے وی پی - ایچ آر، تھرڈ سیکٹر پارٹنرز  وغیرہ نے اپنی باتیں رکھیں۔

پروفیسر اے کوہلی، سابق ڈین اور ریٹائرڈ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف سوشل ورک نے اس  کی صدارت کی، جبکہ نظامت کے فرائض پروفیسر ریحان خان سوری، ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے انجام دیے۔ پروفیسر زیڈ اے۔ جعفری، پروفیسر ارچنا دسی، ہیڈ، شعبہ سوشل ورک، پروفیسر وانی نارولا، ڈائریکٹر فیلڈ ورک اینڈ پلیس مینٹس، ڈپارٹمنٹ آف سوشل ورک، ڈاکٹر حبیب الرحمن، ڈاکٹر ایل ایم گینگٹے نے بھی اس  پروگرام میں حصہ لیا۔

پروفیسر جعفری کے استقبالیہ خطاب کے بعد پروفیسر سوری نے پروگرام  میں موجود تمام مندوبین کا تعارف کرایا۔ پروفیسر ڈسی نے اپنے افتتاحی کلمات میں، ایم اے ایچ آر ایم کورس کے نصاب میں نظر ثانی اور شعبہ کے ذریعہ باقاعدگی سے ہنر مندانہ ترقیاتی پروگراموں کے انعقاد پر زور دیا۔

 ڈاکٹر وانی نے ہر سمسٹر کے لئے فیلڈ ورک پیٹرن میں 4 ہفتوں سے 6 ہفتوں تک کی تبدیلی کی بات کہی، جس میں طلباء کی خفیہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے ہنر مند ترقیاتی سیشن کا انعقاد کیا جائے۔ تیسرے اور چوتھے سمسٹر میں ایک لازمی مقالہ رکھا جائے اس سے طلباء کے مابین سوچنے سمجھنے کے شعور کے ساتھ ساتھ تنقیدی رویہ بھی پروان چڑھے گا۔

کانفرنس میں پیشہ وارانہ پیش کش کی حیثیت سے مواقع کو بڑھانے کے لئے 6 ماہ کی انٹرنشپ بھی متعارف کروانے کی تجویز پیش کی گئی۔ صنعت سے تعلق رکھنے والے مندوبین نے اس قسم کی گفتگو کے انعقاد کے لئے یونیورسٹی کے پلیسمنٹ سیل کی کاوشوں کو سراہا جو صنعت کے ساتھ بہتر روابط استوار کرنے اور روزگار کے مواقع کو بڑھانے کے لیے یونیورسٹی کی جانب سے کی جا رہی ہیں۔

 پروگرام   میں ایم اے ایچ آر ایم، شعبہ سوشل ورک، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء سمیت بڑی تعداد میں دیگر شعبہ جات کے طلباء نے بھی شر کت کی۔

جدید تر اس سے پرانی