وزیراعلیٰ نے مختلف اضلاع کے 822افراد کو12کروڑ66لاکھ 82ہزار روپئے کی مالی مددفراہم کیلکھنئ
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مہلک امراض سے متاثر مختلف اضلاع کے 822افراد کو 12کروڑ66لاکھ 82ہزار روپئے کی مالی مدد فراہم کی ہے۔ یہ مالی مدد وزیراعلیٰ اختیاری فنڈ سے کی گئی ہے۔
یہ اطلاع دیتے ہوئے ریاستی حکومت کے ترجمان نے بتایاکہ وزیراعلیٰ اختیاری فنڈ سے 15فروری سے28فروری 2020کے درمیان کل 12کروڑ 66لاکھ 82ہزار روپئے کی مالی مدد 822 امیدواروں کو فراہم کرائی گئی۔
سرکاری ترجمان نے بتایاکہ امیدواروں میں ضلع سلطانپور کی محترمہ کیش کماری، مﺅ کے جناب آنند لال، لکھنو ¿ کی محترمہ سیما ورما اور انّاو ¿ کے جناب رنجیت گپتا وغیرہ شامل ہیں۔ امیدواروں میں زیادہ تر کینسر، ہارٹ، کڈنی اور لیور سے متعلق امراض سے متاثر ہیں۔