فیکلٹی آف یونانی میڈیسن میں نئے پی جی کورسوں کا آغاز

 



علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے چار نئے شعبوں میں پی جی کورس کا آغاز ہوا ہے۔ شعبہ ¿ علاج بالتدبیر، شعبہ ¿ منافع الاعضائ، شعبہ ¿ امراض جِلد و زوہراویہ اور شعبہ ¿ صیدلہ میں نئے شروع ہونے والے پوسٹ گریجویٹ کورس میں چار چار سیٹیں ہوں گی۔ 
 وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اس مثبت پیش رفت پر اپنا ردّعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اے ایم یو کے صدی سال میں نئے کورسوں کا آغاز اور مختلف کورسوں میں سیٹوں میں اضافہ بہت خوش آئند اور حوصلہ بخش ہے، جس سے نہ صرف طلبہ و طالبات کو فائدہ ہوگا بلکہ متعلقہ شعبوں میں تحقیقی و تدریسی سہولیات میں بہتری آئے گی۔ انھوں نے مزید کہاکہ اے ایم یو میں تحقیق و تدریس کی سہولیات میں اضافہ بانی ¿ درسگاہ سرسید احمد خاں کی فکر کے عین مطابق ہے اور انھیں سچی خراجِ عقیدت ہے۔ 
 فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے ڈین پروفیسر ایم ایم ایچ صدیقی نے اس سلسلہ میں کہاکہ نئے پی جی کورس سے ملک میں صحت ماہرین کی دستیابی بڑھے گی اور یونانی طب کی تعلیم اور مریضوں کو ملنے والے علاج کی سہولت میں بھی اضافہ ہوگا۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی