کام کی جگہ پر تعلقات کا فروغ موضوع پر منعقدہ پروگرام مےں پروفےسر سلمیٰ احمد کا خطاب


 


 


علی گڑھ : علی گڑھ مسلم ےونیورسٹی کے بزنس اےڈمنسٹرےشن شعبہ کی پروفےسر سلمیٰ احمد نے اپنے ریسرچ اسکالرز محمد اعظمی خاں اور امگد سعید دبوان کے ہمراہ متھرا کے ہندوستان انسٹی ٹےوٹ آف مینجمنٹ اےنڈ کمپےوٹر سائنس کے زےر اہتمام منعقدہ مینجمنٹ ڈےولپمنٹ پروگرام مےں شرکت کی اور ”تنظیمی اثرمےں اضافہ کے لےے کام کی جگہ پر تعلقات کے فروغ “ کے موضوع پر منعقدہ پروگرام کی نظامت کی۔ واضح ہو کہ اس پروگرام مےں اےن سی آر خطہ کے سرکاری و غےر سرکاری زمرے کے تجارتی پےشہ ور وں نے حصہ لےا۔


                پروفےسر احمد نے پروگرام کے دوران تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کے لےے کئی اہم نکات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں سے روابط بہتر بنانے کے لےے ضروری ہے کہ پہلے انسان خود کے بارے مےں جانے۔ انہوں نے کہا کہ انسان کی شخصےت کے دو پہلو ہوتے ہےں ، اےک نامعلوم پہلو جس کے بارے مےں وہ خود نہیں جانتا مگر دوسرے اس سے بخوبی واقف ہوتے ہےں، اور دوسرا پوشیدہ پہلو جس کے بارے مےں دوسرے واقف نہیں ہوتے مگر اس سے وہ خود واقف ہوتا ہے مگر وہ اسے دوسروں سے چھپانا چاہتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ آپ کے تجارتی ےا پےشہ ورانہ تعلقات کتنے بہتر اور کتنے لوگوں سے ہوں گے اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ اپنی شخصےت کو کتنا زےادہ لوگوں پر افشا کرتے ہےں۔ پروفےسر احمد نے اس کلےہ پر مبنی اےک کھےل کا بھی انعقاد کےاجس مےں لوگ بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی