کام کی جگہ پر روحانیت“ کے موضوع پر پینل مباحث



 ”
شعبہ مینجمنٹ و کامرس ‘ مانو کے زیر اہتمام انعقاد ۔ امریکی ماہرین کی شرکت
حیدرآباد، 19 فروری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ‘ شعبہ مینجمنٹ اینڈ کامرس میں انڈیالاگ فاو ¿نڈیشن کے اشتراک سے ” کام کی جگہ پر روحانیت “ کے موضوع پر پینل مباحث کا اہتمام کیاگیا۔
بیرونی وفد کے تین نمائندے ‘ڈاکٹر ڈینیئل اسکوبک(ریٹائرڈ پروفیسر قانون، اخلاقیات اور ہیومانٹیز) کیلیفورنیا باپٹسٹ یونیورسٹی،امریکہ، پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر ڈاکٹر زمان استانی زئی (کیلیفورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی) اورربی حائم ڈوف بیلیاک( مصنف اور روحانی مشیر‘ اسکربال ہاسپائز) نے پروگرام میں شرکت کی ۔
ڈاکٹر ایم اے سکندر‘ اسوسئیٹ پروفیسر شعبہ نے ماڈریٹر کے فرائض انجام دئیے۔
ڈاکٹر ڈینیل نے بتایا کہ کام کی جگہ پر کس طرح روحانیت‘ ملازمین میں وحدت اور خود آشنائی کے جذبات کے ذریعہ تسکین کا باعث بنتی ہے۔ انہوں نے مغربی ممالک میں کام کی جگہ پر روحانیت کے رجحان پر بھی روشنی ڈالی۔ڈاکٹر زمان استان زئی نے اسلامی تصوف کے نقطہ نظر سے روحانیت کی وضاحت کی اور کام کی جگہوں پر انتہا پسندی اور روحانیت کے تعلق سے پائی جانے والی غلط فہمی کو بیان کیا۔ربی حائم ڈوف بیلیاک نے کاروبار اور انتظامیہ کے حوالے سے مختلف مذاہب میں روحانیت کے متنوع نظریات پرروشنی ڈالی۔جناب سیدعلوی‘ اسسٹنٹ پروفیسر نے شکریہ ادا کیا۔ اساتذہ‘ ریسرچ اسکالرس اور طلبہ نے اس مباحث میں شرکت کی۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی