علی گڑھ: اے ایم یو -اے بی کے ہائی اسکول گرلز میں دسویں جماعت کی طالبات کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب میں صدف شبیر کو تاج پہناکر مِس اے بی کے خطاب سے نوازا گیا، جب کہ عفیفہ راحت اور اِرم صدیقی بالترتیب اوّل و دوئم رنر اپ قرار دی گئیں۔
اسکول کی وائس پرنسپل ڈاکٹر صبا حسن نے طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے زریں مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ساتھ ہی امتحانات میں ان سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔ الوداعی تقریب میں قوالی، ڈانس اور اِسکٹ کے مقابلے بھی ہوئے۔ پروگرام کوآرڈنیٹر نے آخر میں سبھی کا شکریہ ادا کیا