لکھنو ¿:اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع آگرہ ساکن مجاہدین آزادی چِمّن لال جین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جناب چِمّن لال جین بابائے قوم مہا تما گاندھی کے پیروکار تھے ۔ جناب جین نے آزادی کی تحریک میں اہم کر دار ادا کیا ۔ انہوں نے کہاکہ مجا ہدین آزادی کے خوابوں کے مطابق ملک کی تعمیر کے لیے پا بند عہد ہو نا حب الوطنی کے تئیں حقیقی خراج عقیدت ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے ایشور سے آنجہا نی روح کی تسکین کے لیے دعا کر تے ہوئے غمزدہ اہل خانہ کے تئیں اپنی ہمدردی کا بھی اظہارکیا ۔