میڈیکل سائنس سے متعلق موضوعات پر کتابوں کی نمائش کا اہتمام

 



علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں صحت اور میڈیکل سائنسز کے متعلقہ موضوعات پر کتابوں کی ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا جس کا بنیادی مقصد علاج و معالجہ کے موضوعات پر شائع ہونے والی نئی کتابوں سے اساتذہ اور طلبہ و طالبات کو واقف کرانا اور انھیں کتابیں دستیاب کرانا تھا۔


                جے پی برادرس میڈیکل پبلشرز، دہلی کی جانب سے یہ آٹھ روزہ نمائش لگائی گئی تھی جس کا افتتاح میڈیکل کالج کے پرنسپل اور سی ایم ایس پروفیسر شاہد علی صدیقی نے کیا۔ اس موقع پر انھوں نے اپنے خیالات ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ کتابیں معتبر معلومات کا سب سے اہم ذریعہ ہیں اور انسانوں کی بہتر دوست ہوتی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ علم ایک طاقت ہے جو کتابیں پڑھنے کی عادت سے ہی حاصل کی جاسکتی ہے۔


                اس موقع پر طلبہ اور اساتذہ نے میڈیکل سائنسز کے مختلف موضوعات پر شائع ہونے والی کتابوں کے سلسلہ میں پبلشر سے تبادلہ ¿ خیال بھی کیا۔


                میڈیکل کالج کے اعزازی لائبریری آفیسر پروفیسر محمد مبارک حسین نے پروفیسر شاہد علی صدیقی اور دیگر اساتذہ کا خیرمقدم کیا۔ انھوں نے کہاکہ اس طرح کی نمائش میں طلبہ کو کم قیمت میں اپنی پسند کی کتابیں مل جاتی ہیں۔ میڈیکل کالج کے لائبریرین مسٹر اسلم مہدی نے پرنسپل ، سینئر اساتذہ اور پبلشر کا شکریہ ادا کیا۔


جدید تر اس سے پرانی