مسلم دنیا میں پائے جانے والے خلفشار کے اسباب پر تحقیق ہونی چاہئے : پروفیسر طارق منصور


شعبہ ¿ اسلامی علوم کی قرآنی خدمات موضوع پر دو روزہ قومی سیمینار کا آغاز
علی گڑھ ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہاکہ اسلامی دنیا میں پائے جانے والے خلفشار اور تصادم کے اسباب پر تحقیق ہونی چاہئے تاکہ مسلم دنیا میں تنازعات کے حل کی راہیں نکلیں، وہاں پر سکون و خوشحالی کے ساتھ جمہوری نظام قائم ہوسکے اور لوگ امن و ترقی کے ماحول میں رہ سکیں۔ انھوں نے کہاکہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اس طرح کے تحقیقی پروجیکٹ کے لئے سب سے موزوں جگہ ہے کیوںکہ یہاں مختلف علمی شعبہ جات موجود ہیں اور یہ وقت کی ضرورت ہے جس میں بین الاقوامی اسکالروں کا بھی اشتراک ہوسکتا ہے۔ 
 ان خیالات کا اظہار پروفیسر طارق منصور نے شعبہ ¿ اسلامی علوم کے زیر اہتمام ”علومِ قرآنی میں اے ایم یو کے شعبہ ¿ اسلامی علوم کی خدمات “ کے موضوع پر دو روزہ قومی سیمینار کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یمن، عراق، شام، افغانستان، ایران وغیرہ کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ تنازعات اور تصادمات سے نپٹنے کی خاطر ان کا معقول حل تلاش کرنا ایک بڑا چیلنج ہے مگر یہ ناممکن نہیں ہے، کیونکہ ملیشیا، انڈونیشیا، ترکی جیسے ممالک جمہوری نظام کے ساتھ خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، جہاں مسلمانوں کی اکثریت ہے۔ انھوں نے کہاکہ مسلم دنیا میں بھی لسانی، ثقافتی اور نظریاتی اعتبار سے اختلافات ہیں اور یک رنگی سماج کی تشکیل ناممکن ہے مگر اختلافات کے ساتھ پر امن بقائے باہم ممکن ہے۔ 




 پروفیسر منصور نے کہا کہ اسلامی علوم صرف دینیات کا نام نہیں بلکہ اس کا تعلق مسلم ثقافت و تہذیب، مسلم نفسیات ، اقتصادیات و سیاسیات وغیرہ سے بھی ہے۔ انھوں نے کہاکہ شعبہ ¿ اسلامی علوم میں لڑکیاں بھی کثیر تعداد میں تعلیم حاصل کررہی ہیں ، آج وہ زندگی کی دوڑ میں آگے بڑھ رہی ہیں۔ یہ رجحان سعودی عرب سمیت اکثر روایتی معاشروں میں نظر آرہا ہے جو خوش آئند ہے۔ 
 وائس چانسلر نے کہا کہ شعبہ ¿ اسلامی علوم ہماری شاندار وراثت کا ایک حصہ ہے ، یہاں کی لائبریری میں قیمتی اور نادر کتابیں موجود ہیں۔ انھوں نے شعبے کے اسکالروں اور محققین کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ قرآن کریم کی تشریح و تعبیر اس وقت تک مکمل نہیں ہوتی جب تک رسول اکرم کی احادیث کو بھی شامل نہ کیا جائے۔ 
 پروفیسر یٰسین مظہر صدیقی نے اپنے کلیدی خطبے میں شعبہ ¿ اسلامی علوم کے اسکالروں کے ماضی و حال کی خدمات کا احاطہ کیا۔ انھوں نے پروفیسر عبدالعلیم، پروفیسر محمد سالم قدوائی، پروفیسر کبیر جائسی اور دیگر کی تصنیفات و تحقیق پر روشنی ڈالی۔ فیکلٹی آف لائف سائنس کے سابق ڈین پروفیسر مسعود احمد نے قرآنی علوم کے سائنسی و نفسیاتی پہلوو ¿ں کا ذکر کیا۔ انھوں نے اعجاز قرآن ، قرا ¿ت و تجوید اور تفسیر وغیرہ کے میدان کی علمی خدمات کا تذکرہ کیا۔ 
 اس سے قبل پروفیسر محمد اسماعیل نے خطبہ ¿ استقبالیہ پیش کیا۔ انھوں نے شعبہ میں تشریف آوری کے لئے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کا بطور خاص شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کی صدارت ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر اکبر حسین نے کی۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر عبدالمجید نے انجام دئے جب کہ ڈاکٹر ضیاءالدین نے اظہار تشکر کیا ۔
 افتتاحی اجلاس میں چار کتابوں اسلامک ریسرچ اینول، اِنکاو ¿نٹر وِد دا ویسٹ، ادارہ ¿ علوم اسلامیہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی سیرت نگاری اور عبدالرحیم قدوائی کے قرآنی مطالعات کا اجراءعمل میں آیا۔ صدر شعبہ ¿ اسلامی علوم پروفیسر عبیداللہ فہد اور دیگر اساتذہ و معززین اور طلبہ و طالبات اس موقع پر موجود تھے۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی