غیریب نواز خواجہ معین الدین چشتی کے عرس پر وزیر اعظم نے چادرپوشی کے لئے بھیجی چادر

 



وزیر اعظم نے اجمیر شریف میں چھٹی بار چادر پیش کی 
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کے ۸۰۸ ویں عرس کے موقع پر درگاہ پر چادر پوشی کے لئے ایک چادر اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی کی سربرارہی میں ایک وفد کو دی ، وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم نرنید رمودی نے اجمیر شریف درگا ہ میں چادر پوشی کے لئے ایک چادروفد کے حوالے کی ہے، 


 



وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ معین امدین چشتی کے808 ویں عر س کے موقع پر وزیر اعظم نے درگاہ پر چادرپوشی کے لئے چادر ہمیں دی ہے، وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے چٹھی بار اجمیر میں خواجہ صاحب کی درگاہ پر چادر پوشی کی جائے گی، نقوی نے کہا کہ وہ 25 فروی کو چادرپوشی کے لئے اجمیر شریف جائیں گے، نقوی نے کہا کہ ایک وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور آدھے گھنٹے کی یہ ملاقات خوشگوار اور غیر رسمی ماحول میں ہوئی ،



انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ملک کی خوشحالی کی خواہش کے ساتھ ایک پیغام بھیجا ہے، وفد میں علی گڈھ مسلم ہونیوسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور ، درگاہ خواجہ صاحب اجمیر کے اہل خانہ سید ناصرایدین چشتی ، انجمن سید زادگان کے صدر سید معین حسین ، شیخ ذادہ عبدالزد چشتی ، انڈیا اسلامک کلچر کے سراج الدین قریشی ، اسلامی عالمی کونسل کے مولانا جلال حیدر ،پروفیسر جے این یوکے قطب الدین، سرودھرم ایکتا پریشدکے مفتی سمون ، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائر ڈ عطا حسنین وغیرہ موجور رہے ، درگاہ خواجہ صاحب اجمیر کے اہل خانہ سید ناصر الدین چشتی نے کہ اکہ وزیر اعظم نے خواجہ صاحب کی درگاہ میں چادر پوشی کے لئے ایک چادر دی ہے، اور اس کے ساتھ ایک پیغام بھی دیا ہے، 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی