جامعہ کے رجسٹرار تمغہِ صدر سے سر فراز

 



جامعہ ملیہ اسلامیہ کے رجسٹرار اور سینئر آئی پی ایس آفیسر مسٹر اے پی صدیقی کو ان کی بہترین خدمات کے لئے تمغہِ صدر سے نوازا گیا۔
مسٹر صدیقی نے یہ تمغہ ہماچل پردیش کے معزز گورنر باندارو دتاتریہ سے گذشتہ روز ہماچل پردیش کے راج بھون شملہ میں ایک تقریب میں  حاصل کیا۔
 بحیثیت نوکر شاہ بہترین خدمات کے اعتراف میں انھیں یہ اعزازہماچل پردیش پولیس کے سی آئی ڈی یونٹ کی سربراہی کے لیے دیا گیا۔
مسٹر صدیقی ہماچل پردیش کیڈر کے 1991 بیچ کے آئی پی ایس آفیسر ہیں اور نومبر، 2016 میں ڈیپوٹیشن پر بطور رجسٹرار،جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شامل ہوئے۔ انھیں 2008 میں میرٹیرس سروس کے لئے صدر پولیس میڈل سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
صدر کا پولیس میڈل ایک ایسا اعزازہے جو ہندوستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ممبروں کو پولیس میں یا مرکزی پولیس یا سیکیورٹی تنظیموں میں قابل قدر خدمات کے لئے دیا جاتا ہے۔
 جامعہ ملیہ اسلامیہ آنے سے قبل، صدیقی ہماچل پردیش میں پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹر) تھے۔
ہماچل پردیش کے تین اضلاع میں ضلعی پولیس چیف کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے علاوہ، وہ سپرنٹنڈنٹ پولیس (اینٹی کرپشن) بھی رہے ہیں۔ 2001 میں وہ کوسوو میں اقوام متحدہ کے مشن کا  بھی حصہ تھے۔ وہ 2004-09 کے دوران دہلی میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو میں ڈیپوٹیشن پر بھی اپنی  بہترین خدمات انجام دے چکے ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی