درگاہ حضرت مخدوم شاہ مینا شاہ رحمة اللہ علیہ میں مینائی ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام جشن خواجہ غریب نواز سجادہ نشین و متولی پیر زادہ شیخ راشد علی مینائی کی صدارت میں ہوا۔جشن کا افتتاح قرآن مجید سے قاری محمد اجمل نے کیا۔ مقرر خصوصی مولانا شرف الدین ثقافی مصباحی مہتمم مرکز اسنیہ خلیل العلوم دوبگا آدرش نگر لکھنو ¿ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آدمی کی فطرت ہے اسی کو مانے گا جو عقل کہے گی۔ عقل و خرد پراگر اسلام کا قبضہ ہے تو عقل سیدھی راہ بتاتی نظر آتی ہے اور اگر عقل بے مہار اور آزاد ہے تو انسان کو فرعون و قارون اور شدداد و نمرود بنا دیتی ہے۔ اس لئے اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی ہدایت و رہبری کے لئے انبیاءکرام اور رسولان عظام کو معجزہ کی طاقت و قوت عطا فرما کر آدمیوں کی رشد و ہدایت کے لئے کرامت کا کمال عطا فرمایا۔ اور انہوں نے کہا کہ ہمارے پیارے خواجہ غریب نواز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ولایت و روحانیت کی طاقت و قوت کا یہ عالم تھا کہ پل بھر میں بندوں کو خدا سے ملا دینا آپ کی ادنیٰ کرامت تھی۔
اس موقع پر جن شعراءنے کلام پیش کیا، ان میں ڈاکٹر رضوان الرضا، قاری جہانگیر، قمر سیتا پوری، عتیق صدیق کے نام شامل ہے، نظامت کے فرائض قاری محمد اسلام قادری نے انجام دئے۔ زاہد علی مینائی، شمشیر علی، جمیل احمد بشیری، حاجی شفیق، حاجی ایوب، سعد علی ایڈوکیٹ کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔