اے ایم یو کورٹ اور اکیڈمک کونسل میں نئے اراکین کی تقرری

 



علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے تین اساتذہ کو سینیارٹی کی بنیاد پر اے ایم یو کورٹ کا رکن اور ایک استاد کو اکیڈمک کونسل کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔        ایگریکلچرل مائیکروبایولوجی شعبہ کے چیئرمین پروفیسر محمد صغیر خاں ، ہوم سائنس شعبہ کی چیئرپرسن پروفیسر انیسہ ایم درانی اور ندیم ترین ہال کے پرووسٹ پروفیسر ملک شعیب احمد کو اپنے اپنے زمرے میں سینیارٹی کی بنیاد پر اے ایم یو کورٹ کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی مدت کار تین برس یا صدر شعبہپرووسٹ کے عہدے پر برقرار رہنے تک ہوگی۔ اس کے علاوہ حبیب ہال کے پرووسٹ پروفیسر رفیع الدین کو سینیارٹی کی بنیاد پر اکیڈمک کونسل کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی مدت کار دو برس یا پرووسٹ کے عہدے پر برقرار رہنے تک ہوگی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی