-لکھنو اترپردیش بھاشا سنستھان اور ہندی اور جدید ہندوستانی زبان محکمہ لکھنو ¿ یونیورسٹی، لکھنو ¿ کے مشترکہ زیر اہتمام منعقدجشن ہندوستانی زبان-2020میں پورے ہندوستان کی50یونیورسٹیوں کے ماہرین اور 15ریاستوں سے آئے ادیب، صحافی، تکنیکی افراد، ریسرچ اسکالرس شامل ہوئے۔جنوبی کوریا، چین، ناروے، انڈونیشیا، روس، اومان، جاپان، دوبئی، یو کے سے آئے ہندی ادباءنے عالمی ہندی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ جشن میں کل 24سیشن منعقد کیے گئے اور ان میں متعدد اہم سفارشات کی گئیں۔ نسواں مذاکرہ کے دوران یہ سفارش کی گئی کہ جنس فرق کو فروغ نہ دیا جائے اور مذکر - مونس دونوں کاہی وجود ضروری اور لازمی ہے۔ درج فہرست ذات کے سیشن میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ کسی قسم کی تفرقہ پردازی سے گریز کیا جائے۔ اسی طرح دیگر مشوروں کے سلسلہ میں معذور، خواجہ سرا، ضعیف العمر، اطفال، اقلیت، غیر مقیم ہندوستانی اور خانہ بدوشی پر صحتمند تحریری رجحان کی ترغیب دی گئی۔
اتفاق رائے سے یہ تسلیم کیا گیا کہ ہندوستانی زبانوں کی مربوط شکل کو اختیار کر اتنا عظیم اور شاندار سہ روزہ ’جشن ہندوستانی زبان‘ پہلی بار منعقد ہوا ہے۔