علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ڈاکٹر ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے سول انجینئرنگ شعبہ کے پروفیسر فرید مہدی کو بلڈنگ ڈپارٹمنٹ کا نیا ممبر انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی تقرری پروفیسر شکیل احمد کی جگہ پر آئندہ ایک برس کے لئے یا تاحکم ثانی کی گئی ہے۔ پروفیسر اظہار الحق فاروقی اس شعبہ میں ایسوسی ایٹ ممبر انچارج کے طور پر بدستور کام کرتے رہیں گے۔ ان کی مدت کار بھی ایک برس ہوگی۔