معدنیات کی بازار قیمتوں میں غیر برابری سے کانکنی تاجر وںمیں غیر اطمینانی

 



-لکھنو : 
ڈائر کٹر کانکنی اور معدنیات ڈاکٹر روشن جیکب نے ڈائر کٹر زمین شنا سی نیز کانکنی مدھیہ پر دیش سے امیدظاہر کی ہے کہ وہ ٹرانسپورٹ منطقہ ، حکومت ہند کے نو ٹیفیکیشن کے مطابق گاڑیوں کے لیے ضابطہ کے مطابق تعداد میں کانکنی کاٹرانسپورٹ کیے جانے کے ضمن میں سبھی متعلقہ کو اپنے سطح سے متنبہ کریں ۔ جس سے ریاست کے کانکنی تاجروں کو سرحدی ریاستوں کے مقابلے میں level playingi field حا صل ہو سکے اور ریاستی حکومت کے اثاثے کو محفوظ رکھا جا سکے ۔
اس کے علا وہ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہ منطقہ حکومت ہند کے ذریعہ جاری نو ٹیفیکیشن کی طرف توجہ دلا تے ہوئے با خبر کرایا ہے کہ گاڑیوں کے ٹایئروں کے حجم معمول اور تعدادکو دھیان میں رکھتے ہوئے ٹرانسپورٹ ڈرائیوروں کی وزن صلا حیت مقرر کی گئی ہے جس کے ضمن میں اتر پر دیش ریاست میں کانکنی سے لوڈ گاڑیوں کے مطابق پیپر کی منظوری مقرر کی گئی ہے ۔
انہوںبتایا کہ اترپردیش میںمدھیہ پر دیش سے کا فی مقدار میں کانکنی سے لو ڈ گاڑیاں آتی ہیں اور علا قائی افسران کے ذریعہ جانچ کے بعد پایا گیا کہ وسط ریاست کی کانکنی گاڑیاں کے ذریعہ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہ حکومت ہند کے ذریعہ منظوری سے زیا دہ تعدادمیں کانکنی کا ٹرانسپورٹ کیا جا رہا ہے ۔


جدید تر اس سے پرانی