جامعہ اسکولوں میں داخلے کا عمل شروع، وی سی نے ایڈمیشن ویب پورٹل کا افتتاح کیا

 



وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر نجمہ اختر نے آج جامعہ اسکولوں میں تعلیمی سیشن 2020-21  کی خاطر مختلف کلاسوں میں داخلے کے لئے آن لائن پورٹل جاری کیا۔جس میں آن لائن فارم سمیت  داخلے کے عمل کی تفصیلات پر مشتمل پراسپیکٹس بھی موجود ہے، فارمز آج (28 فروری) سے ہی آن لائن دستیاب ہیں۔

اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر الیاس حسین، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ناظم حسین جعفری، جامعہ اسکولوں کے پرنسپل حضرات اور یونیورسٹی کے دیگر عہدیداران  بھی موجود تھے۔

مشیر فاطمہ نرسری اسکول میں نرسری کلاس کے لئے آن لائن درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 15 مارچ 2020 ہے اور درخواست کی فیس 250 ہے۔

سید عابد حسین سینئر سیکنڈری اسکول (سیلف فنانسڈ) (پرائمری سیکشن) میں پری اور پہلی جماعت میں داخلے کے لئے بھی  آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں، جس کی آخری تاریخ 11 مارچ، 2020 ہے۔ درخواست کی فیس250 روپے ہے۔ 

جامعہ سینئر سیکنڈری اسکول، سید عابد حسین سینئر سیکنڈری اسکول (سیلف فنانسڈ) اور جامعہ گرلز سینئر سیکنڈری اسکول میں 6 تا 9 ویں اور 11 ویں جماعت میں داخلے کے لئیبھی آن لائن درخواستیں  طلب کی گئی ہیں۔ آن لائن درخواست  پُر کرنے کی آخری تاریخ 11 مارچ، 2020 ہے اور درخواست کی فیس 300 روپے ہے۔

ان کلاسوں میں داخلے کے لئے درخواستیں کنٹرولر امتحانات، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ویب سائٹ www.jmicoe.in پر آن لائن جمع کروائی جاسکتی ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے، یونیورسٹی کے ویب پورٹل: www.jmi.ac.inاور www.jmicoe.inپر اسکول کے ای پراسپیکٹس 2020-2021 ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔ درخواستیں صرف آن لائن قبول کی جائیں گی۔

جدید تر اس سے پرانی