جامعہ میں ’فاصلاتی  اور اوپن  لرننگ: موجودہ حالات میں چیلنجز اور مواقع‘ پر دو روزہ قومی کانفرنس کا  انعقاد 


سینٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ، جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) ’فاصلاتی  اور اوپن  لرننگ: موجودہ حالات میں چیلنجز اور مواقع‘ کے موضوع پر دو روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد کررہی ہے۔

پروفیسر محمد میاں، سابق وائس چانسلر، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

پروفیسر نجمہ اختر، معزز وائس چانسلر، جامعہ ملیہ اسلامیہ  اس تقریب کی صدارت کریں گی۔

یہ پروگرام 10 فروری 2020 کو صبح 10.00 بجے مرکز برائے انفارمیشن ٹکنالوجی، جامعہ ملیہ اسلامیہ  کے کانفرنس ہال میں منعقد ہو گا۔

 تقریب میں شرکت کے لئے میڈیا سے وابستہ  افراد مدعو  ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی